Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 23

داویؔد کا زبُور۔

یَاہوِہ میرا چوپان ہیں، مُجھے کویٔی کمی نہ ہوگی۔

وہ مُجھے سبز و شاداب چراگاہوں1 میں بِٹھاتے ہیں،

وہ مُجھے سکون بخش چشموں کے پاس لے جاتے ہیں،

اَور میری جان کو بحال کرتے ہیں۔

وہ اَپنے نام کی خاطِر

صداقت کی راہوں پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔

خواہ میں موت کی تاریک وادی

میں سے ہوکر گزروں،

تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا،

کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں،

آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی،

مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔

آپ میرے دُشمنوں کے رُوبرو

میرے لیٔے دسترخوان بچھاتے ہیں۔

آپ نے میرے سَر پر تیل مِلا ہے؛

میرا پیالہ لبریز ہوتاہے۔

یقیناً نیکی اَور شفقت و مَحَبّت2

عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی،

اَور مَیں ہمیشہ یَاہوِہ کے گھر میں،

سکونت کروں گا۔

Source notes (2)
  1. Footnote چراگاہوں بھیڑوں کے چرنے اَور آرام کرنے کے لیٔے اَچھّی جگہ
  2. Footnote شفقت و مَحَبّت اِس عِبرانی لفظ میں فضل، رحم، شفقت سبھی شامل ہیں

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.