Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 20

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔

جَب آپ مُصیبت کا شِکار ہو تو یَاہوِہ آپ کی فریاد سُن کر جَواب دیں گے؛

یعقوب کے خُدا کا نام آپ کی حِفاظت کرے۔

وہ پاک مَقدِس سے آپ کے لیٔے مدد بھیجیں

اَور صِیّونؔ سے تُمہیں سہارا دیں۔

وہ آپ کی سَب نذریں یاد رکھیں،

اَور آپ کی سوختنی نذروں کو قبُول فرمائیں۔

وہ آپ کی دِلی تمنّا پُوری کریں،

اَور آپ کے سَب منصُوبوں میں تُمہیں کامیابی عطا فرمائے۔

جَب تُم نَجات پاؤ تو ہم خُوشی کے نعرے لگائیں گے

اَور اَپنے خُدا کے نام پر اَپنے جھنڈے بُلند کریں گے۔

یَاہوِہ آپ کی تمام درخواستیں پُوری کریں۔

اَب مَیں جان گیا کہ یَاہوِہ اَپنے ممسوح کو بچا لیتے ہیں؛

وہ اَپنے داہنے ہاتھ کی نَجات بخش قُوّت سے

اُسے اَپنے مُقدّس آسمان پر سے جَواب دیتے ہیں۔

بعض لوگوں کو جنگی رتھوں پر بھروسا ہوتاہے اَور بعض کو گھوڑوں پر،

لیکن ہم تو یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کے نام پر بھروسا کریں گے۔

وہ مغلُوب ہُوئے اَور گِر گیٔے،

لیکن ہم اُٹھے اَور ثابت قدم رہے۔

اَے یَاہوِہ، بادشاہ کو فتح بخشیں!

اَور جَب ہم پُکاریں تو ہمیں جَواب دیں!

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.