Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 16

داویؔد کا ایک مِکتام۔‏

اَے خُدا، مُجھے محفوظ رکھیں،

کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔

یَاہوِہ سے مَیں نے کہا، ”آپ ہی میرے خُداوؔند ہیں؛

آپ کے سِوا میری بھلائی نہیں۔“

زمین پرجو مُقدّس لوگ ہیں،

”وُہی برگُزیدہ ہیں اَور اُن ہی سے میری ساری خُوشی وابستہ ہے۔“

جو غَیر معبُودوں کے پیچھے بھاگتے ہیں، اُن کا غم بڑھ جائے گا۔

میں اُن کے خُون والے تپاون1 نہ تپاؤں گا

اَور نہ اُن کا نام اَپنے ہونٹوں پر لاؤں گا۔

اَے یَاہوِہ، آپ ہی میرا حِصّہ ہیں، اَور آپ ہی میرا پیالہ ہیں؛

آپ نے میری مِیراث محفوظ رکھی ہے۔

میرے لیٔے جریب خوشگوار مقامات جگہوں پر پڑی ہے؛

یقیناً میری مِیراث خُوب ہے۔

میں یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا، جو مُجھے صلاح دیتے ہیں؛

میرا دِل رات کو بھی میری تربّیت کرتا ہے۔

مَیں نے ہمیشہ یَاہوِہ کی مَوجُودگی کا احساس اَپنے سامنے دیکھاہے۔

کیونکہ وہ میری داہنی طرف ہیں، اِس لیٔے مُجھے جُنبش نہ ہوگی۔

چنانچہ میرا دِل خُوش ہے اَور میری زبان شادمان؛

بَلکہ میرا جِسم بھی اُمّید میں قائِم رہے گا،

کیونکہ آپ میری جان کو قبر میں چھوڑ نہیں دیں گے،

اَور نہ ہی اَپنے مُقدّس فرزند کے سَڑنے کی نَوبَت ہی آنے دیں گے۔

آپ نے مُجھے زندگی کی راہ دِکھائی،

آپ اَپنے دیدار کی خُوشی سے مُجھے بھر دیں گے،

اَور اَپنے داہنے ہاتھ کی طرف دائمی فرحت بخشیں گے۔

Source notes (1)
  1. Footnote خُون والے تپاون غَیر معبُودوں کی تعظیمی تقریبات میں خُون چڑھایا جاتا ہے

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.