Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 147

یَاہوِہ کی حَمد کرو۔

ہمارے خُدا کی مدح سرائی کرنا کتنا اَچھّا ہے،

اُن کی سِتائش کرنا کتنا دِل پسند اَور مُناسب ہے!

یَاہوِہ یروشلیمؔ کو تعمیر کرتے ہیں؛

وہ اِسرائیل کے جَلاوطنوں کو جمع کرتے ہیں۔

یَاہوِہ شکستہ دِلوں کو شفا بخشتے ہیں

اَور اُن کے زخم باندھتے ہیں۔

وہ تاروں کی تعداد مُقرّر کرتے ہیں

اَور ہر ایک کو نام بنام پُکارتے ہیں۔

ہمارے یَاہوِہ عظیم اَور بڑی قُدرت والے ہیں؛

اُن کی حِکمت کی کوئی اِنتہا نہیں۔

یَاہوِہ حلیموں کو سنبھالتے ہیں

لیکن بدکاروں کو خاک میں مِلا دیتے ہیں۔

یَاہوِہ کے لیٔے شُکر گُزاری کے ساتھ نغمہ گاؤ؛

سِتار پر ہمارے خُدا کی مدح سرائی کرو۔

وہ آسمان کو بادلوں سے ڈھانک دیتے ہیں؛

اَور زمین پر مینہ برساتے ہیں

اَور پہاڑوں پر گھاس اُگاتے ہیں۔

وہ مویشیوں کو خُوراک مہیا کرتے ہیں

اَور کوّے کے بچّوں کو بھی جَب وہ کائیں کائیں کرتے ہیں۔

گھوڑے کی قُوّت میں اُنہیں کویٔی دلچسپی نہیں،

نہ جنگجو کی پنڈلیاں اُنہیں پسند آتی ہیں۔

یَاہوِہ اُن سے خُوش ہوتے ہیں جو اُن سے ڈرتے ہیں،

اَورجو اُن کی لافانی مَحَبّت کے اُمّیدوار ہیں۔

اَے یروشلیمؔ! یَاہوِہ کی تمجید کر؛

اَے صِیّونؔ! اَپنے خُدا کی سِتائش کر۔

کیونکہ وہ تمہارے پھاٹکوں کی سلاخیں مضبُوط کرتے ہیں

اَور وہ تمہارے شہر کے اَندر تمہارے لوگوں کو برکت دیتے ہیں۔

وہ تمہاری سرحدوں پر اَمن قائِم رکھتے ہیں

اَور تُمہیں اَچھّے سے اَچھّے گیہُوں سے آسُودہ کرتے ہیں۔

وہ اَپنا حُکم زمین پر بھیجتے ہیں؛

اُن کا کلام نہایت تیزرَو ہے۔

وہ برف کو اُون کی مانند گراتے ہیں

اَور برف کے گالوں کو اُون کی مانند بِکھیرتے ہیں۔

وہ اَپنے اولوں کو کنکریوں کی طرح پھینکتے ہیں،

اُن کے سرد جھونکوں کو کون برداشت کر سَکتا ہے؟

وہ اَپنا کلام نازل فرما کر اُنہیں پگھلا دیتے ہیں؛

اَور اَپنی ہوایٔیں چلاتے ہیں اَور ندیاں بہنے لگتی ہیں۔

اُنہُوں نے اَپنا کلام یعقوب پر نازل کیا ہے،

اَور اَپنے آئین اَور قوانین اِسرائیل پر ظاہر کئے۔

اُنہُوں نے اَیسا سلُوک کسی اَور قوم کے ساتھ نہیں کیا؛

وہ اُن کے آئین سے واقف نہیں۔

یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.