Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 143

داویؔد کا زبُور۔

اَے یَاہوِہ، میری دعا سُن لیں،

میری رحم کی فریاد پر کان لگائیں؛

اَپنی وفاداری اَور راستی کے مُطابق

میری نَجات کے لیٔے آئیں۔

اَپنے خادِم کو عدالت میں نہ لائیں،

کیونکہ زندوں میں سے کویٔی آپ کی نگاہ میں راستباز نہیں۔

دُشمن میرا تعاقب کر رہاہے،

اُس نے میری جان کو کُچل کر خاک میں مِلا دیا ہے؛

اُس نے مُجھے تاریکی میں اَیسے لوگوں کی مانند رکھ چھوڑا ہے

جو عرصہ ہُوا مَر چُکے ہیں۔

اِس سبب سے میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو چُکی ہے؛

اَور میرا دِل بےچین ہے۔

مُجھے پُرانے دِن یاد آتے ہیں؛

مَیں آپ کے سَب کاموں کو دھیان میں لاتا ہُوں

اَور آپ کی دستکاری پر غور کرتا ہُوں۔

میں اَپنے ہاتھ آپ کی طرف پھیلاتا ہُوں؛

میری جان خشک زمین کی طرح آپ کی پیاسی ہے۔

اَے یَاہوِہ، مُجھے جلد جَواب دیں؛

میری رُوح نڈھال ہو چُکی ہے۔

اَپنا چہرہ مُجھ سے نہ چھُپائیں

اَیسا نہ ہو کہ مَیں اُن کی مانند ہو جاؤں جو پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔

صُبح، میرے لیٔے آپ کی لافانی مَحَبّت کی خبر لے کر آئے،

کیونکہ میرا توکّل آپ پر ہے۔

مُجھے وہ راہ بتائیں جِس پر میں چلُوں،

کیونکہ میری جان کی اُمّید آپ ہی سے وابستہ ہے۔

اَے یَاہوِہ، مُجھے میرے دُشمنوں سے چھُڑائیں،

کیونکہ میرے چھُپنے کی جگہ آپ ہی ہیں۔

مُجھے سکھائیں کہ آپ کی مرضی پُوری کر سکوں،

کیونکہ آپ میرے خُدا ہیں؛

آپ کی نیک رُوح،

ہموار زمین پر میری رہنمائی کرے۔

اَے یَاہوِہ، اَپنے نام کی خاطِر،

میری جان کی حِفاظت کریں؛

اَپنی راستبازی کے مُطابق میری جان کو مُصیبت سے رِہائی بخشیں۔

اَپنی لافانی مَحَبّت کے مُطابق میرے دُشمنوں کو نابود کر دیں؛

میرے تمام مُخالفوں کو تباہ کر دیں،

کیونکہ مَیں آپ کا خادِم ہُوں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.