Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 141
داویؔد کا زبُور۔
اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ کو پُکارا ہے، جلد میری طرف آ جائیں۔
جَب مَیں آپ کو پُکاروں تو میری آواز پر کان لگائیں۔
میری دعا بخُور کی مانند آپ کے حُضُور پہُنچ جائے؛
اَور میرے اُٹھے ہُوئے ہاتھ شام کی قُربانی بَن جایٔیں۔
اَے یَاہوِہ، میرے مُنہ پر پہرا بِٹھائیں؛
اَور میرے لبوں کے دروازہ کی نگہبانی کریں۔
میرے دِل کو کسی بُرائی کی طرف مائل نہ ہونے دیں،
اَور نہ اُسے بدکرداروں کے ساتھ مِل کر
شرارت کے کاموں میں شرکت کرنے دیں؛
مُجھے اُن کے لذیذ کھانوں سے دُور رکھیں۔
اگر راستباز شخص مُجھے مارے تو یہ مہربانی ہوگی؛
اگر وہ مُجھے تنبیہ کرے تو یہ میرے سَر کا روغن بَن جائے گی۔
جِس سے میرا سَر اِنکار نہ کرےگا،
پھر بھی میری دعا ہمیشہ بدکرداروں کے اعمال کے خِلاف ہوگی۔
اُن دُشمنوں کے حُکمراں چٹّانوں کے کناروں پر سے گرا دئیے جائیں گے،
اَور بدکار لوگ جان لیں گے کہ میرے مُنہ سے اَچھّی باتیں نکلی تھیں۔
وہ کہیں گے، ”جَیسے کویٔی ہل چلاتا اَور زمین کو توڑتا ہے،
اُسی طرح ہماری ہڈّیاں پاتال کے مُنہ پر بِکھیر دی گئی ہیں۔“
لیکن اَے یَاہوِہ قادر، میری آنکھیں آپ پر لگی ہُوئی ہیں؛
مَیں آپ کی پناہ لیتا ہُوں، مُجھے موت کے حوالہ نہ کریں۔
بدکرداروں نے جو پھندے اَورجو جال میرے لیٔے بچھا رکھے ہیں،
اُن سے مُجھے دُور رکھیں۔
بدکار لوگ خُود اَپنے ہی جالوں میں پھنس کر رہ جایٔیں،
اَور مَیں سلامت بچ نکلوں۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.