Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 140
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے داویؔد کا زبُور۔
اَے یَاہوِہ، مُجھے بدکردار اِنسانوں سے چھُڑائیں؛
ظالموں سے میری حِفاظت کریں،
جو اَپنے دِل میں بُرے منصُوبے باندھتے ہیں
اَور ہر روز جنگ برپا کرتے ہیں۔
وہ اَپنی زبانوں کو سانپ کی مانند تیز کرتے ہیں؛
اَور اُن کے لبوں پر افعی کا زہر ہوتاہے۔1
اَے یَاہوِہ، مُجھے بدکاروں کے ہاتھ سے بچائیں؛
اَور ظالموں سے میری حِفاظت کریں
جِن کا اِرادہ ہے کہ میرے پاؤں اُکھاڑ دیں۔
مغروُروں نے میرے لیٔے ایک پھندا چھُپا رکھا ہے؛
اُنہُوں نے اَپنے جال کی رسّیاں پھیلا دی ہیں
اَور میری راہ میں میرے لیٔے پھندے لگا رکھے ہیں۔
اَے یَاہوِہ، مَیں آپ سے کہتا ہُوں، ”آپ میرے خُدا ہیں۔“
اَے یَاہوِہ، میری فریاد پر کان لگائیں۔
اَے یَاہوِہ قادر، میری نَجات کی قُوّت،
جو جنگ کے دِن میرے سَر2 کی حِفاظت کرتا ہے۔
اَے یَاہوِہ، بدکار لوگوں کی مُرادیں پُوری نہ ہونے دیں؛
اُن کے منصُوبے کامیاب نہ ہونے پائیں، ورنہ وہ مغروُر ہو جایٔیں گے۔
میرے گھیرنے والے دُشمنوں کے سَر پر؛
اُن ہی کے لبوں کی شرارت آ پڑے۔
اُن پر دہکتے اَنگارے گریں؛
اَور وہ آگ میں پھینک دئیے جایٔیں،
اَور کیچڑ سے بھرے ہُوئے گڑھوں میں ڈالے جایٔیں کہ پھر کبھی اُٹھ نہ سکیں۔
بدگو مُلک میں قدم نہ جما سکیں؛
اَور تشدّد پسند لوگ مُصیبت کا شِکار ہو جایٔیں۔
میں جانتا ہُوں کہ یَاہوِہ غریبوں کا اِنصاف کرتے ہیں
اَور مُحتاجوں کی حمایت کرتے ہیں۔
یقیناً راستباز آپ کے نام کی سِتائش کریں گے
اَور صادق آپ کی حُضُوری میں رہیں گے۔
Source notes (2)
- Footnote رُوم 3:13؛ یعقو 3:8
- Footnote میرے سَر جنگ میں میری حِفاظت کی۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.