Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 14
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔
احمق اَپنے دِل میں کہتاہے،
”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“
وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛
اُن میں کویٔی نہیں، جو نیکی کرتا ہو۔
یَاہوِہ آسمان پر سے
نیچے بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں
تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند،
اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔
وہ سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے، اَور سَب ایک ساتھ بگڑ گیٔے؛
اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو،
ایک بھی نہیں۔
خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟
جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں، جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے؛
اَور یَاہوِہ کا نام کبھی نہیں لیتے؟
لیکن وہاں اُن پر بےحد خوف طاری ہو گیا،
کیونکہ خُدا راستبازوں کی نَسل کے ساتھ رہتاہے۔
تُم مظلوموں کو شرمسار کرنے کے منصُوبے بناتے ہو،
لیکن یَاہوِہ اُن کی پناہ ہیں۔
کاش کہ اِسرائیل کی نَجات صِیّونؔ میں سے ہوتی!
جَب یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بحال کریں گے،
تَب یعقوب خُوش اَور اِسرائیل شادمان ہوگا!
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.