Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 132
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
اَے یَاہوِہ، داویؔد کو
اَور اُن تمام مُصیبتوں کو جو اُنہُوں نے اُٹھائی ہیں، یاد فرمائیں۔
اُنہُوں نے یَاہوِہ سے قَسم کھائی
اَور یعقوب کے قادر سے مَنّت مانی ہے:
”میں اَپنے گھر میں داخل نہ ہوں گا
اَور نہ اَپنے پلنگ پر جاؤں گا۔
نہ میں اَپنی آنکھوں میں نیند آنے دُوں گا،
اَور نہ اَپنی پلکوں کو جھپکنے دُوں گا،
جَب تک کہ میں یَاہوِہ کے لیٔے کویٔی مقام،
اَور یعقوب کے قادر خُدا کے لیٔے کویٔی مَسکن نہ ڈھونڈ لُوں۔“
ہم نے اِفراتہؔ1 میں اُس کی خبر سُنی،
اَور یعؔار2 کے کھیتوں میں اُسے پا لیا:
”چلو ہم اُن کی قِیام گاہ میں چلیں؛
اَور ہم اُن کے پاؤں کی چوکی کے آگے سَجدہ کریں۔
’اَے یَاہوِہ خُدا، اُٹھیں، آپ اَپنی قُدرت کے صندُوق سمیت،
اَپنی آرامگاہ میں داخل ہوں۔
آپ کے کاہِنؔ راستی سے مُلبّس ہوں؛
اَور آپ کے مُقدّسین خُوشی کے نعرے ماریں۔‘ “
اَپنے خادِم داویؔد کی خاطِر،
اَپنے ممسوح کو ردّ نہ کریں۔
یَاہوِہ نے داویؔد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا ہے،
ایک سچّا وعدہ جسے وہ ہرگز نہ توڑیں گے:
”اُن کی نَسل میں سے
ایک شخص اُن کے تخت پر بیٹھے گا۔
اگر تمہارے فرزند میرے عہد
اَور میری شہادتوں پرجو میں اُنہیں سِکھاؤں گا عَمل کریں،
تو اُن کے فرزند بھی
ہمیشہ آپ کے تخت پر بیٹھیں گے۔“
کیونکہ یَاہوِہ نے صِیّونؔ کو چُن لیا ہے،
یَاہوِہ نے اُسے اَپنے مَسکن کے لیٔے پسند فرمایاہے:
”یہ ہمیشہ کے لیٔے میری آرامگاہ ہے؛
اَور یہاں میں تخت نشین رہُوں گا کیونکہ یہی میری خواہش ہے۔
میں اُس کے رزق میں بڑی برکت دُوں گا؛
اَور اُس کے3 مسکینوں کو روٹی سے سیر کروں گا۔
میں اُس کے کاہِنوں کو نَجات سے مُلبّس کروں گا،
اَور اُس کے مُقدّس ہمیشہ خُوشی سے گاتے رہیں گے۔
”یہاں میں داویؔد کے لیٔے ایک سینگ4 پیدا کروں گا
اَور اَپنے ممسوح کے لیٔے ایک چراغ رَوشن کروں گا۔
میں اُس کے دُشمنوں کو شرم کا لباس پہناؤں گا،
لیکن اُس کے سَر کا تاج جگمگاتا رہے گا۔“
Source notes (4)
- Footnote اِفراتہؔ اِفراتہؔ بیت لحم کا قدیم نام ظاہر ہوتاہے، رُوتؔ 1:2؛ میکاہؔ 5:2
- Footnote یعؔار قِریت یعریمؔ سے یہاں مُراد یعؔار کے کھیت کہلاتےہیں۔
- Footnote اُس کے صِیّونؔ
- Footnote سینگ یعنی یہاں پر ایک مضبُوط بادشاہ کی علامت ہے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.