Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 130
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
اَے یَاہوِہ، میں گہرائیوں میں سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛
اَے خُداوؔند، میری آواز سُن لیں۔
میری اِلتجائے رحم پر
آپ کے کان متوجّہ ہوں۔
اگر آپ اَے یَاہوِہ، گُناہوں کو حِساب میں لائیں،
تو اَے خُداوؔند، کون کھڑا رہ سکےگا؟
لیکن مغفرت آپ کے ہاتھ میں ہے؛
تاکہ آپ کا خوف مانا جائے۔
میں یَاہوِہ کی راہ دیکھتا ہُوں، میری جان منتظر ہے،
اَور مَیں اُن کے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔
پہرےدار صُبح کا جِتنا اِنتظار کرتے ہیں
اُن کے صُبح کے اِنتظار سے کہیں زِیادہ،
میری جان خُداوؔند کی منتظر ہے۔
اَے اِسرائیل! یَاہوِہ پر اُمّید لگائے رکھو،
کیونکہ اُن کے ہاتھ میں لافانی مَحَبّت ہے
اَور اُن ہی کے پاس پُورا فدیہ ہے۔
یَاہوِہ خُود اِسرائیل کا فدیہ دے کر،
اُنہیں اُن کی تمام بدکاری سے چھُڑائیں گے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.