Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 122
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔
مَیں نے اُن لوگوں کے ساتھ مِل کر خُوشی منائی جنہوں نے مُجھ سے کہا:
”آؤ ہم یَاہوِہ کے گھر چلیں۔“
اَے یروشلیمؔ تمہارے پھاٹکوں کے اَندر
ہم کھڑے ہو گئے ہیں۔
یروشلیمؔ ایک اَیسے شہر کی مانند تعمیر کیا گیا،
جو گنُجان آباد ہو۔
جہاں قبیلے،
یعنی یَاہوِہ کے قبیلے
اِسرائیل کو دئیے ہُوئے قوانین کے مُطابق
یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرنے جاتے ہیں۔
جہاں اِنصاف کے تخت،
یعنی داویؔد کے گھرانے کے تخت قائِم ہیں۔
یروشلیمؔ کی سلامتی کے لیٔے دعا کرو:
”آپ سے مَحَبّت رکھنے والے سلامت رہیں۔
اَے یروشلیمؔ، تمہاری فصیلوں کے اَندر خُوشحالی
اَور تمہارے قلعوں میں سکون رہے۔“
اَپنے بھائیوں اَور دوستوں کی خاطِر،
میں کہُوں گا، ”تمہارے درمیان سلامتی قائِم رہے۔“
یَاہوِہ، ہمارے خُدا کے گھر کی خاطِر،
میں تمہاری بھلائی کا طالب رہُوں گا۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.