Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
زبُور 120
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
میری اَذیّت کے وقت میں یَاہوِہ سے فریاد کرتا ہُوں،
اَور وہ مُجھے جَواب دیتے ہیں۔
اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں
اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔
خُدا آپ کے ساتھ کیا کریں گے؟
اَور اُس کے علاوہ اَور کیا کریں گے،
اَے دغاباز زبان؟
کہ وہ تُجھے زورآور کے تیروں سے،
اَور جھاؤ کے اَنگاروں کے ذریعہ سزا دیں گے۔
مُجھ پر افسوس کہ میں مُلکِ میشکؔ میں بستا ہُوں،
اَور قیدارؔ کے خیموں میں رہتا ہُوں!
صُلح کے دُشمنوں کی صحبت میں رہتے ہُوئے
مُجھے بڑی مُدّت ہو گئی۔
میں صُلح پسند آدمی ہُوں؛
لیکن جَب بولتا ہُوں تو وہ لڑنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.