Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

زبُور 12

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ شمینِت‏ کے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔

اَے یَاہوِہ، ہماری مدد کریں کیونکہ کویٔی دیندار نہ رہا؛

ایماندار لوگ بنی آدمؔ کے درمیان سے مِٹ گیٔے۔

ہر شخص اَپنے ہمسایہ سے جھُوٹ بولتا ہے؛

اُن کے خُوشامدی لب

ایک دُوسرے سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔

یَاہوِہ تمام خُوشامدی لبوں کو

اَور ہر شیخی باز زبان کو کاٹ ڈالیں گے۔

جو یہ کہتی ہے،

”ہم اَپنی زبان سے غالب آئیں گے؛

ہمارے لب تو ہمارے قبضے میں ہیں۔ ہمارا مالک کون ہے؟“

یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مظلوموں پر ظُلم ڈھانے کے سبب سے،

اَور حاجتمندوں کے کراہنے کے باعث اَب مَیں اُٹھوں گا،“

اَور جِن پر وہ تہمت لگاتے ہیں، ”مَیں اُن کی حِفاظت کروں گا۔“

یَاہوِہ کا کلام خالص ہے،

اُس چاندی کی مانند جو مٹّی کی بھٹّی میں تائی گئی ہو،

اَور سات بار صَاف کی گئی ہو۔

اَے یَاہوِہ، آپ ہمیں محفوظ رکھیں گے

اَور اَیسے بدکار لوگوں سے ہمیشہ کے لیٔے بچائے رکھیں گے۔

جَب بنی آدمؔ میں کمینہ پن کی قدر ہونے لگتی ہے

تو بدکار لوگ بے روک ٹوک اکڑ کر چلتے ہیں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.