Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
نحمیاہ 3
دیوار کے مِعمار
اِلیاشبؔ اعلیٰ کاہِن اَور اُس کے ساتھی کاہِنوں نے کام شروع کیا اَور اُنہُوں نے بھیڑ پھاٹک کو دوبارہ تعمیر کیا۔ اُنہُوں نے اُس کی تقدیس کی اَور اُس کے کواڑوں کو اَپنی جگہ پر لگایا۔ پھر اُنہُوں نے ہمّیاہؔ کے بُرج اَور حَنن ایل کے بُرج تک اُسے مخصُوص کیا۔ پھر وہاں سے آگے کا حِصّہ یریحوؔ کے لوگوں نے تعمیر کیا اَور اُس کے بعد کا حِصّہ زکُورؔ بِن اِمریؔ نے تعمیر کیا۔
بنی ہسّیناہ نے مچھلی پھاٹک کو تعمیر کیا۔ اُنہُوں نے اُس کی کڑیاں رکھیں اَور اُس کے دروازے، چٹکنیاں اَور اڑبنگے لگائے۔ اُن سے آگے مریموتؔ بِن اورِیّاہؔ بِن حقوضؔ نے مرمّت کی اَور اُن سے آگے مِشُلّامؔ بِن بیرکیاہ بِن مشیز بیلؔ نے مرمّت کی اَور اُن سے آگے صدُوقؔ بِن بعنہؔ نے بھی مرمّت کی۔ تقوعؔ کے لوگوں نے اُس کے بعد والے حِصّہ کی مرمّت کی۔ لیکن اُن کے اُمرا نے اَپنے نِگرانوں کے ماتحت اِس کام میں حِصّہ نہ لیا۔
پرانے پھاٹک کی مرمّت یُویدعؔ بِن پاسیخؔ اَور مِشُلّامؔ بِن بسُودیاہؔ نے کی۔ اُنہُوں نے ہی اُس کی کڑیاں رکھیں اَور اُس کے دروازے، چٹکنیاں اَور اڑبنگے لگائے۔ اُن سے آگے گِبعونؔ اَور مِصفاہؔ کے لوگوں یعنی ملطیاہؔ گِبعونی اَور یَادُون مِرونوتی نے جو دریائے فراتؔ کے پار کے حاکم کے ماتحت تختِ شاہی کی مرمّت کی۔ عُزّی ایل بِن حرہیاؔہ نے جو سُناروں میں سے تھا اُس کے بعد کے حِصّہ کی مرمّت کی اَور حننیاہؔ نے جو عطّاروں میں سے ایک تھا اُس سے آگے کے حِصّہ کی مرمّت کی۔ اِس طرح یروشلیمؔ کو چوڑی فصیل تک مرمّت کرکے بحال کر دیا گیا۔ رِفایاہؔ بِن حُورؔ نے جو یروشلیمؔ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا بعد کے حِصّہ کی مرمّت کی۔ اَور اُس کے مُتّصِل اَور اَپنے مکان کے سامنے کی فصیل کا حِصّہ یِدایاہؔ بِن حرُومفؔ نے مرمّت کیا اَور اُس سے آگے کے حِصّہ کی حطُّوشؔ بِن حشبانیاہؔ نے مرمّت کی۔ ملکیاہؔ بِن حارِمؔ اَور حشُوبؔ بِن پخت مُوآب نے ایک دُوسرے حِصّہ کی اَور تنوروں کے بُرج کی مرمّت کی۔ شلُّومؔ بِن ہلُوحیشؔ نے جو یروشلیمؔ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اَپنی بیٹیوں کی مدد سے اگلے حِصّہ کی مرمّت کی۔
وادی کے پھاٹک کی حنُونؔ اَور زنوحؔ کے باشِندوں نے مرمّت کی۔ اُنہُوں نے اُسے تعمیر کیا اَور اُس کے دروازوں، چٹکنیوں اَور اڑبنگوں کو اَپنی جگہ پر لگایا۔ اُنہُوں نے گوبر پھاٹک تک چار سو پچاس میٹر فصیل کی بھی مرمّت کی۔
گوبر پھاٹک کی مرمّت ملکیاہؔ بِن ریخابؔ نے کی جو بیت ہکرمؔ کے حلقہ کا سردار تھا۔ اُس نے اُسے تعمیر کیا اَور اُس کے دروازے، چٹکنیاں اَور اڑبنگے لگائے۔
فوّارہ پھاٹک کی مرمّت شلّونؔ بِن کول حوزہؔ نے کی جو کہ مِصفاہؔ کے حلقہ کا سردار تھا۔ اُس نے اِسے تعمیر کیا۔ اِس پر چھت ڈالی اَور اُس کے کواڑوں، چٹکنیوں اَور اڑبنگوں کو اَپنی جگہ پر لگایا۔ اُس نے شاہی باغ کے پاس شِلحؔ کے حوض کی دیوار کو بھی اُس سیڑھی تک تعمیر کی جو داویؔد کے شہر سے نیچے اُترتی ہے۔ اُس سے آگے بیت ضُورؔ کے آدھے حلقہ کے سردار نحمیاہ بِن عزبُق نے داویؔد کی قبروں کے سامنے کی جگہ سے لے کر مصنوعیؔ تالاب اَور سُورماؤں کے گھر تک مرمّت کی۔
اُس کے بعد رِحُومؔ بِن بانیؔ کے ماتحت لیویوں نے مرمّت کی۔ اُس کے علاوہ قعیلہؔ کے آدھے حلقہ کے سردار حشبیاہؔ نے اَپنے حِصّہ کی مرمّت کی۔ اُس سے آگے قعیلہؔ کے آدھے حلقہ کے سردار بوّائی یعنی بِنّوئی بِن حِندادؔ کے ماتحت اُس کے بھائیوں نے مرمّت کی۔ اُس سے آگے مِصفاہؔ کے سردار عزرؔ بِن یہوشُعؔ نے ایک دُوسرے حِصّہ کی جو اسلحہ خانہ کے سامنے چڑھائی کے مقابل موڑ کے نزدیک ہے مرمّت کی۔ اُس سے آگے باروکؔ بِن زبّئی1 نے موڑ سے لے کر اِلیاشبؔ اعلیٰ کاہِن کے گھر تک ایک دُوسرے حِصّہ کی بڑی سرگرمی سے مرمّت کی۔ اُس سے آگے مریموتؔ بِن اورِیّاہؔ بِن حقوضؔ نے اِلیاشبؔ کے گھر کے دروازہ سے لے کر اُس کے آخِر تک ایک دُوسرے حِصّہ کی مرمّت کی۔
اُس کے آگے کی مرمّت کا کام اِردگرد کے کاہِنوں نے اَنجام دیا۔ اُن سے آگے بِنیامین اَور حشُوبؔ نے اَپنے گھروں کے سامنے کے حِصّہ کی مرمّت کی اَور اُن سے آگے عزریاہؔ بِن معسیاہؔ بِن عننیاہؔ نے اَپنے گھر کے ساتھ کے حِصّہ کی مرمّت کی۔
اُس سے آگے بِنّوئی بِن حِندادؔ نے عزریاہؔ کے گھر سے لے کر دیوار کے موڑ اَور کونے تک ایک دُوسرے حِصّہ کی مرمّت کی۔ اَور پالالؔ بِن اُوزئی نے موڑ کے سامنے کی اَور اُس بُرج کی مرمّت کی جو پہرےداروں کے صحن کے پاس کے بالائی شاہی محل سے باہر نِکلا ہُواہے۔ اُس سے آگے پِدائیاہؔ بِن پرعوش نے مرمّت کی۔ اَور عوفیلؔ کی پہاڑی پر رہنے والے بیت المُقدّس کے خُدّام نے پانی کے پھاٹک کے سامنے مشرق کی طرف اَور باہر کو نکلے ہُوئے بُرج کی جانِب ایک ٹکڑے کی مرمّت کی۔ اُن سے آگے بڑے اُبھرے ہُوئے بُرج سے لے کر عوفیلؔ کی دیوار تک ایک دُوسرے ٹکڑے کی تقوعؔ کے لوگوں نے مرمّت کی۔
گھوڑا پھاٹک کے اُوپر کاہِنوں نے اَپنے اَپنے گھر کے سامنے مرمّت کی۔ اُن سے آگے صدُوقؔ بِن اِمّیرؔ نے اَپنے گھر کے سامنے مرمّت کی۔ اُس سے آگے مشرقی پھاٹک کے دربان شمعیاہؔ بِن شِکنیاہؔ نے مرمّت کی۔ اُس سے آگے ایک دُوسرے حِصّہ کی حننیاہؔ بِن شلمیہؔ اَور صلفؔ کے چھٹے بیٹے حنُونؔ نے مرمّت کی۔ اُن سے آگے مِشُلّامؔ بِن بیرکیاہ نے اَپنی رہائش گاہ کے سامنے مرمّت کی۔ اُس سے آگے مُعائنہ پھاٹک کے سامنے بیت المُقدّس کے خُدّام اَور سوداگروں کے مکان تک اَور کونے کے اُوپر کے کمرے تک سُناروں میں سے ایک ملکیاہؔ نامی شخص نے مرمّت کی۔ اَور کونے کے اُوپر کے کمرہ اَور بھیڑ پھاٹک کے درمیان کے حِصّہ کی سُناروں اَور سوداگروں نے مرمّت کی۔
Source notes (1)
- Footnote زبّئی کچھ نُسخوں میں زکّائیؔ بھی لِکھا ہے
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.