Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

قُضاۃ 17

میکاہؔ کے بُت

اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک کے میکاہؔ نام کے ایک شخص نے اَپنی ماں سے کہا، ”وہ گیارہ سَو ثاقل چاندی1 جو آپ سے لی گئی تھی اَور جِس کے متعلّق مَیں نے لعنت کرتے سُنا تھا میرے پاس ہے؛ مَیں نے اُسے لیا تھا۔“

تَب اُس کی ماں نے کہا، ”اَے میرے بیٹے، یَاہوِہ تُجھے برکت دے!“

جَب اُس نے گیارہ سَو ثاقل چاندی اَپنی ماں کو واپس کی تو اُس کی ماں نے کہا، ”میں خُود ہی اَپنے بیٹے کی خاطِر اَپنی چاندی کو یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس کئے دیتی ہُوں۔ میں اُسے تُجھے واپس دے رہی ہُوں تاکہ تُو اُس سے ایک مُورت تراش سکے۔“

چنانچہ جَب اُس نے وہ چاندی اَپنی ماں کو واپس کی تو اُس نے دو سَو ثاقل چاندی2 لے کر سُنار کو دی جِس سے اُس نے بُت بنایا اَور یہ میکاہؔ کے گھر میں رکھ دئیے۔

اُس شخص میکاہؔ کا ایک بُت خانہ تھا اَور اُس نے ایک افُود اَور چند خانگی معبُود بنائے اَور اَپنے بیٹوں میں سے ایک کو اَپنا کاہِنؔ مُقرّر کیا۔ اُن دِنوں اِسرائیلیوں کا کویٔی بادشاہ نہ تھا چنانچہ جِس کو جو بھی ٹھیک مَعلُوم ہوتا تھا وہ وُہی کرتا تھا۔

یہُودیؔہ کے بیت لحمؔ میں جو بنی یہُوداہؔ کے برادریوں کے مُلک کا ایک لیوی جَوان مُقیم تھا وہ آدمی یہُودیؔہ کا بیت لحمؔ شہر چھوڑکر چلا گیا تاکہ بُودوباش کے لیٔے کویٔی اَور جگہ تلاش کرے۔ راہ میں وہ اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں میکاہؔ کے گھر پہُنچا۔

میکاہؔ نے اُس سے پُوچھا، ”تُم کہاں سے آ رہے ہو؟“

اُس نے کہا، ”میں مُلکِ یہُودیؔہ کے بیت لحمؔ شہر کا لیوی ہُوں اَور مَیں بُودوباش کے لیٔے کسی جگہ کی تلاش میں ہُوں۔“

تَب میکاہؔ نے اُس سے کہا، ”میرے ساتھ رہ اَور میرا باپ اَور کاہِنؔ بَن جا اَور مَیں تُجھے دس ثاقل چاندی3 سالانہ اَور پہننے کے لیٔے کپڑے اَور کھانا دیا کروں گا۔“ لہٰذا وہ لیوی اُس کے ساتھ رہنے کے لیٔے راضی ہو گیا اَور وہ جَوان اُس کے اَپنے بیٹوں کی مانند تھا۔ تَب میکاہؔ نے اُس لیوی کو مخصُوص کیا اَور وہ جَوان بطور کاہِنؔ اُس کے گھر میں رہنے لگا۔ اَور میکاہؔ نے کہا، ”اَب مَیں جانتا ہُوں کہ یَاہوِہ میرا بھلا کرےگا کیونکہ ایک لیوی میرا کاہِنؔ بَن چُکاہے۔“

Source notes (3)
  1. Footnote گیارہ سَو ثاقل چاندی یعنی 13کِلوگرام
  2. Footnote دو سَو ثاقل چاندی یعنی 2کِلو 3سَو گرام
  3. Footnote دس ثاقل چاندی یعنی 1سَو 15گرام

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.