Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

یہوشُعؔ 16

اِفرائیمؔ اَور منشّہ کے علاقے

بنی یُوسیفؔ کا حِصّہ یریحوؔ کے پاس کے یردنؔ سے شروع ہُوا یعنی مشرق میں یریحوؔ کے پانی سے شروع ہوکر اُن کی حَد وہاں سے بیابان میں سے ہوتی ہُوئی بیت ایل کے کوہستانی مُلک کو پہُنچی۔ پھر بیت ایل (یعنی لُوزؔ) سے نکل کر عطاروتؔ کے ارکیوں کی سرحد کے پاس سے گزرتی ہُوئی، اَور مغرب کی جانِب یفلِیطیوں کے علاقہ سے ہوتی ہُوئی نِچلے بیت حَورُونؔ کے علاقہ تک پہُنچ کر گِزرؔ کو نکل آئی اَور بحرِ رُوم پر ختم ہُوئی۔

اِس طرح بنی یُوسیفؔ یعنی منشّہ اَور اِفرائیمؔ نے اَپنی اَپنی مِیراث پائی۔

اِفرائیمؔ کا علاقہ اُن کے برادریوں کے مُطابق یہ تھا،

اُن کی مِیراث کی حَد مشرق میں عطاروتؔ ادّارؔ سے اُوپر کے بیت حَورُونؔ تک تھی جو بحرِ رُوم تک چلی گئی۔ پھر شمال میں مِکمِتاتؔ سے وہ مشرق کی جانِب تانت شیلوہؔ کو مُڑی اَور اُس کے پاس سے گزرتی ہُوئی مشرق کی جانِب ینوحاہؔ کو گئی۔ پھر وہ ینوحاہؔ سے اُتر کر عطاروتؔ اَور نعراہؔ کو پہُنچی اَور یریحوؔ کو چھُوتی ہُوئی یردنؔ تک نکل گئی۔ تپُّوحؔ سے وہ حَد مغرب کی جانِب قاناہؔ کی وادی تک گئی اَور بحرِ رُوم پر ختم ہُوئی۔ یہ اِفرائیمؔ کے قبیلہ کی اُن کی برادریوں کے مُطابق مِیراث تھی۔

اُن میں وہ تمام شہر اَور اُن کے دیہات بھی شامل ہیں جو بنی منشّہ کی مِیراث میں بنی اِفرائیمؔ کے لیٔے الگ کئے گیٔے تھے۔

اُنہُوں نے گِزرؔ میں بسے ہُوئے کنعانیوں کو نہیں نکالا اِس لیٔے وہ کنعانی آج کے دِن تک بنی اِفرائیمؔ کے درمیان بسے ہُوئے ہیں لیکن اُنہیں بیگار میں کام کرنا پڑتا ہے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.