Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

یہوشُعؔ 12

شِکست خوردہ بادشاہ

یردنؔ کے مشرق میں ارنُونؔ کی وادی سے لے کر حرمُونؔ کے پہاڑ تک عراباہؔ کے مشرق کے علاقہ سمیت جِن ممالک کے بادشاہوں کو اِسرائیلیوں نے شِکست دی اَور اُن کے ممالک پر قبضہ کر لیا اُن کی فہرست یہ ہے،

امُوریوں کا بادشاہ سیحونؔ، جو حِشبونؔ میں حُکمران تھا۔

جو ارنُونؔ کی وادی کے کنارے کے عروعؔر سے لے کر یعنی وادی کے بیچ سے یبّوقؔ ندی تک جو عمُّونیوں کی سرحد ہے حُکومت کرتا تھا۔ اُس میں آدھا گِلعادؔ شامل ہے

اَور وہ عراباہؔ کے مشرقی علاقہ پر بحرِ کِنّریتؔ سے لے کر عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک اَور بیت یسیموتؔ تک اَور پھر جُنوب کی جانِب پِسگہؔ کی ڈھلانوں کے نِچلے حِصّہ پر حُکومت کرتا تھا۔

اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی سلطنت جو رفائیمؔ کی بقیّہ نَسل سے تھا اَور عستاراتؔ اَور ادرعیؔ میں حُکومت کرتا تھا۔

اَور وہ کوہِ حرمُونؔ سَلِکہؔ اَور سارے باشانؔ میں گیشُوریوں اَور معکاتیوں کی سرحد تک اَور حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کی سرحد تک آدھے گِلعادؔ میں حُکومت کرتا تھا۔

یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے اُن پر فتح پائی اَور یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے بنی رُوبِنؔ بنی گادؔ اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ کو اُن کا مُلک مِیراث میں دیا۔

اَور یردنؔ کے مغرب کی جانِب لبانونؔ کی وادی کے بَعل گادؔ سے سِعِیؔر کی چڑھائی کے کوہِ خلقؔ تک کے جِن ممالک کے بادشاہوں کو یہوشُعؔ اَور بنی اِسرائیل نے تسخیر کیا (اَور جِن کے مُلک کو یہوشُعؔ نے بنی اِسرائیل کے قبیلوں کو اُن کی تعداد کے مُطابق تقسیم کرکے مِیراث کے طور پر دیا یہ ہیں۔ کوہستانی مُلک مغربی پہاڑوں کے دامن کا علاقہ عراباہؔ پہاڑیوں کا نشینی علاقہ بیابان اَور جُنوبی علاقہ۔ یہ حِتّیوں امُوریوں کنعانیوں پَرزّیوں حِوّیوں اَور یبُوسیوں کے علاقے تھے)۔

یہ بادشاہ تھے،

یریحوؔ کا ایک بادشاہ۔

بیت ایل کے نزدیک عَیؔ کا ایک بادشاہ۔

یروشلیمؔ کا ایک بادشاہ۔

حِبرونؔ کا ایک بادشاہ۔

یرموتؔ کا ایک بادشاہ۔

لاکیشؔ کا ایک بادشاہ۔

عِگلونؔ کا ایک بادشاہ۔

گِزرؔ کا ایک بادشاہ

دبیرؔ کا ایک بادشاہ۔

گِدیر کا ایک بادشاہ۔

حُرمہؔ کا ایک بادشاہ۔

عَرادؔ کا ایک بادشاہ۔

لِبناہؔ کا ایک بادشاہ۔

عدُلّامؔ کا ایک بادشاہ۔

مقّیدہؔ کا ایک بادشاہ۔

بیت ایل کا ایک بادشاہ۔

تپُّوحؔ کا ایک بادشاہ۔

حِفرؔ کا ایک بادشاہ۔

افیقؔ کا ایک بادشاہ۔

لشرُونؔ یعنی شارونؔ کا ایک بادشاہ۔

مدُونؔ کا ایک بادشاہ۔

حَصورؔ کا ایک بادشاہ۔

شِمرون مرونؔ کا ایک بادشاہ۔

اکشافؔ کا ایک بادشاہ۔

تعناکؔ کا ایک بادشاہ۔

مگِدّوؔ کا ایک بادشاہ۔

قِدِشؔ کا ایک بادشاہ۔

کرمِلؔ کے یُقنِعامؔ کا ایک بادشاہ۔

نافوت دورؔ میں دورؔ کا ایک بادشاہ۔

گِلگالؔ کے گوئیِمؔ کا ایک بادشاہ۔

اَور تِرضاؔہ کا ایک بادشاہ۔

یہ کُل اِکتیس بادشاہ تھے۔‏

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.