Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

یُوناہؔ 2

تَب یُوناہؔ نبی نے مچھلی کے پیٹ کے اَندر سے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے فریاد کی۔ اُس نے کہا:

”اَپنی مُصیبت کے دَوران مَیں نے یَاہوِہ سے دعا کی،

اَور اُس نے میری سُن لی۔

مَیں نے پاتال کی گہرائی سے مدد کے لیٔے پُکارا،

اَور خُدا نے میری فریاد سُنی۔

خُدا نے مُجھے سمُندر کی گہرائی میں پھینک دیا تھا

اَور لہروں نے مُجھے گھیرلیا تھا؛

تیری تمام موجیں اَور لہریں

میرے اُوپر سے گزر گئیں۔

مَیں نے کہا، ’مَیں آپ کی نظروں سے

دُور کر دیا گیا ہُوں؛

لیکن مَیں پھر سے

آپ کے بیت المُقدّس کو دیکھوں گا۔‘

ہیبت ناک پانی نے مُجھے خوفزدہ کر دیا،

گہرائی میرے چاروں طرف تھی؛

سمُندری نباتات میرے سَر کے چاروں طرف لپٹ گئی تھی۔

میں پہاڑوں کی گہرائی تک ڈُوب گیا تھا؛

زمین کے راستے ہمیشہ کے لئے مجھ پر بندہو گئے تھے۔

لیکن آپ نے اَے یَاہوِہ، میرے خُدا،

میری جان کو پاتال سے باہر نکالا۔“

جَب میری زندگی ختم ہو رہی تھی،

تَب اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ کو یاد کیا،

اَور میری دعا آپ کے بیت المُقدّس میں

آپ کے حُضُور میں پہُنچی۔

جو لوگ جھُوٹے معبُودوں سے لپٹے رہتے ہیں

وہ خُود کو خُدا کی شفقت سے محروم رکھتے ہیں۔

لیکن مَیں تیری شُکر گزاری کا نغمہ گاتے ہُوئے،

آپ کے لئے قُربانی گذرانوں گا۔

مَیں نے جو مَنّت مانگی ہے اُسے پُورا کروں گا۔

میں گواہی دیتا ہُوں، نَجات یَاہوِہ کی طرف سے آتی ہے۔

اَور یَاہوِہ نے اُس بڑی مچھلی کو حُکم دیا اَور اُس نے یُوناہؔ کو خشک زمین پر اُگل دیا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.