Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

یُوناہؔ 1

یَاہوِہ کے حُضُور سے یُوناہؔ کا فرار ہونا

یَاہوِہ کا کلام یُوناہؔ بِن امِتّائی پر نازل ہُوا: ”اُٹھ کر اُس بڑے شہر نینوہؔ کو جا اَور اُس کے خِلاف مُنادی کر کیونکہ اُن کی بدی میرے سامنے تک آ پہُنچی ہے۔“

لیکن یُوناہؔ یَاہوِہ کے حُضُور سے ترشیشؔ کی طرف جانے کو بھاگے اَور یافؔا جا پہُنچے۔ وہاں اُنہیں ترشیشؔ کو جانے والا ایک پانی کا جہاز مِلا۔ اَور وہ کرایہ دے کر اُس میں سوار ہُوئے تاکہ اُن کے ساتھ یَاہوِہ کی حُضُوری سے ترشیشؔ کو چلے جائیں۔

تَب یَاہوِہ نے سمُندر پر ایک اَیسی آندھی بھیجی کہ جہاز کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ سارے ملّاح خوفزدہ ہو گئے اَور ہر ایک اَپنے اَپنے معبُود کو پُکارنے لگے اَور جہاز کو ہلکا کرنے کی غرض سے اَپنا مال و اَسباب سمُندر میں پھینک دیا۔

لیکن یُوناہؔ نبی جہاز کے اَندر پڑے سو رہے تھے۔ جہاز کے کپتان نے اُن کے پاس جا کر کہا، ”آپ کیسے سو سکتے ہیں؟ اُٹھو اَور اَپنے خُدا کو پُکارو۔ شاید وہ ہماری سُنے اَور ہم ہلاک نہ ہوں۔“

تَب ملّاحوں نے آپَس میں کہا، ”آؤ ہم قُرعہ ڈالیں اَور مَعلُوم کریں کہ اِس آفت کے لیٔے کون ذمّہ دار ہے۔“ اُنہُوں نے قُرعہ ڈالا اَور قُرعہ یُوناہؔ کے نام پر نِکلا۔ اُنہُوں نے اُس سے کہا کہ ہمیں بتا، ”یہ آفت ہم پر کس کی وجہ سے آئی ہے؟ تمہارا پیسہ کیا ہے؟ اَور آپ کہاں سے آئے ہیں؟ آپ کا وطن کہاں ہے اَور آپ کس قوم سے تعلّق رکھتے ہیں؟“

یُوناہؔ نے جَواب دیا، ”میں ایک عِبرانی ہُوں اَور آسمان کے خُدا یَاہوِہ کی عبادت کرتا ہُوں جِس نے زمین اَور سمُندر تخلیق کی ہے۔“

اِس بات کو سُن کر وہ خوفزدہ گیٔے اَور اُن سے پُوچھا، ”آپ نے کیا کیا ہے؟“ (کیونکہ یُوناہؔ نے اُنہیں یہ بتا دیا تھا کہ، وہ یَاہوِہ کے حُضُور سے بھاگ رہے تھے۔)

سمُندر میں طُوفان بڑھتا جا رہاتھا اِس لیٔے اُنہُوں نے یُوناہؔ سے پُوچھا، ”ہم آپ کے ساتھ کیا کریں تاکہ سمُندر ہمارے لیٔے ساکن ہو جائے؟“

”مُجھ کو اُٹھاکر سمُندر میں پھینک دو،“ یُوناہؔ نے جَواب دیا، ”تو سمُندر ساکن ہو جائے گا۔ کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ یہ بڑا طُوفان میری غلطی کے باعث تمہارے اُوپر آیا ہے۔“

پھر بھی ملّاح نے جہاز کو ساحِل تک لے جانے کی اَپنی پُوری کوشش کی مگر وہ ساحِل تک لے جانے میں کامیاب نہیں ہُوئے کیونکہ سمُندر پہلے سے بھی زِیادہ موجزن ہوتا جا رہاتھا۔ تَب وہ یَاہوِہ کے حُضُور میں فریاد کئے، ”اَے یَاہوِہ، اِس شخص کی جان لینے کے لیٔے ہم لوگوں کو ہلاک نہ کر۔ ایک معصُوم کی موت کی ذمّہ داری ہمارے گردن پر نہ ڈال کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ نے جو چاہا اُسے کیا۔“ تَب اُنہُوں نے یُوناہؔ کو اُٹھاکر سمُندر میں پھینک دیا اَور سمُندر کی لہریں تھم گئیں۔ اِس بات سے وہ لوگ بہت خوفزدہ ہو گیٔے اَور اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُضُور میں قُربانی گذرانی اَور مَنّتیں مانیں۔

یُوناہؔ کی دعا

لیکن یَاہوِہ نے یُوناہؔ کو نگل جانے کے لیٔے ایک بڑی مچھلی تیّار کر رکھی تھی اَور یُوناہؔ تین دِن اَور تین رات مچھلی کے پیٹ میں رہا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.