Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

ایُّوب 6

ایُّوب

تَب ایُّوب نے جَواب دیا:

”کاش کہ میری تکلیف کا اَندازہ لگایا جاتا

اَور میری ساری مُصیبت ترازو میں تولی جاتی!

یقیناً وہ سمُندر کی ریت سے زِیادہ وزنی ہوتی،

مُجھے میرے جذبات نے بولنے پر مجبُور کر دیا ہے۔

قادرمُطلق کے تیر مُجھ میں پیوست ہیں،

میری رُوح اُن کا زہر پی رہی ہے۔

خُدا کی دہشت میرے خِلاف صف آرا ہے

جَب گورخر کو گھاس مِل جاتی ہے تو کیا اُس کا رینکنا بند نہیں ہو جاتا؟

یا بَیل کے پاس چارا ہو تو کیا اُس کا ڈکارنا موقُوف نہیں ہو جاتا؟

کیا پھیکی چیز بغیر نمک کے کھائی جا سکتی ہے،

یا اَنڈے کی سفیدی میں کویٔی مزہ ہوتاہے۔

میں اُس کھانے کو چھُونا بھی پسند نہ کروں گا،

اَیسی غِذا سے مُجھے گھِن آتی ہے۔

”کاش کہ میری اِلتجا سُنی جاتی،

اَور خُدا میری اُمّید بر لاتا۔

کہ خُدا مُجھے کُچل ڈالنے پر راضی ہوتا،

اَور اَپنا ہاتھ بڑھاتا اَور مُجھے ختم کر دیتا۔

تاکہ مُجھے یہ تسلّی تو ہوتی،

کہ شدید درد کے باوُجُود میں خُوش رہا۔

اَور مَیں نے قُدُّوس خُدا کی باتوں کو ٹھکرایا نہیں۔

”مُجھ میں اِس قدر ہمّت کہاں کہ اَب بھی کویٔی اُمّید رکھوں،

اَور کس توقع پر صبر کرتا رہُوں۔

کیا مُجھ میں چٹّان کی سِی قُوّت ہے

یا میرا جِسم کانسے کا ہے؟

اَب جَب کہ میں کامرانی سے محروم کر دیا گیا ہُوں

تو مُجھ میں اُتنی ہمّت کہاں کہ اَپنی مدد آپ کر سکوں۔

”مایوس اِنسان چاہتاہے کہ اُس کے دوست مہربان رہیں،

خواہ اُس کے دِل سے قادرمُطلق کا خوف جاتا رہے۔

لیکن میرے بھایٔی برساتی نالوں کی طرح ناقابلِ اِعتبار ہیں،

بَلکہ اَیسا دریا جو لبریز ہو جاتا ہے۔

جَب برف پگھلتی ہے تو اُن کا پانی مَیلا ہو جاتا ہے،

اَور اُن میں طغیانی آجاتی ہے۔

لیکن وہ خشک موسم میں غائب ہو جاتے ہیں،

اَور گرمیوں میں سُوکھ جاتے ہیں۔

قافلے جو اَپنی راہ بدل لیتے ہیں،

اَور ویرانہ میں جا کر غائب ہو جاتے ہیں۔

تیماؔ کے شہری کارواں پانی کی تلاش میں ہیں،

شیبا نامی جگہ کے سوداگر اَپنے سفر کے دَوران اُمّید لگائے بیٹھے ہیں۔1

اُنہیں پُورا یقین تھا لیکن اُنہیں شرمندہ ہونا پڑا،

وہ وہاں پہُنچے تو صحیح لیکن مایوسی سے دوچار ہُوئے۔

اَب تُم نے بھی ثابت کر دیا کہ تُم کسی کام کے نہیں،

تُم میری مُصیبت دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے ہو۔

کیا مَیں نے کبھی کہا، ’میری خاطِر کچھ دو؟

یا اَپنے مال میں سے میرے لیٔے کسی کو رشوت دو۔

مُجھے دُشمن کے ہاتھ سے بچالو،

سنگدلوں کے شکنجہ سے مُجھے رِہائی دِلاؤ؟‘

”مُجھے سمجھاؤ تو میں مان بھی جاؤں گا،

مُجھے بتاؤ کہ مَیں نے کہاں غلطی کی۔

سچّی باتیں بڑی تکلیف دہ ہوتی ہیں!

لیکن تُم دلیلوں سے کیا ثابت کرنا چاہتے ہو؟

کیا یہ کہ میری باتیں غلط ہیں؟

یا ایک مایوس اِنسان کے الفاظ کی کویٔی حقیقت نہیں؟

تُم تو یتیم پر قُرعہ ڈالنے سے بھی نہ ہچکچاؤگے

اَور اگر اَپنے دوست کا سَودا کرنا پڑا تو وہ بھی کر گزروگے۔

”لیکن اَب براہِ کرم مُجھ پر نگاہ کرو،

کیا مَیں تمہارے مُنہ پر جھُوٹ بولُوں گا؟

رحم کرو، اِنصاف سے کام لو،

ایک بار پھر سوچ لو کیونکہ میری راستبازی کا اِمتحان لیا جا رہاہے۔

کیا میرے لبوں پر کویٔی مکر کی بات ہے؟

کیا مُجھے اِتنی بھی سمجھ نہیں کہ بدی کو پہچان سکوں؟

Source notes (1)
  1. Footnote خیال کیا جاتا ہے کہ تیما خلیج عقبہ کے سَر کے جُنوب مشرق میں ایک نخلستان ہے۔ یَشع 21‏:14؛ یرم 25‏:23‏ بھی دیکھیں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.