Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

ایُّوب 5

”ذرا آواز دو، کیا کویٔی ہے جو تُمہیں جَواب دے گا؟

تُم مُقدّسین میں سے کس کی طرف رُجُوع کروگے؟

کیونکہ رنجیدگی بےوقُوف کو مار ڈالتی ہے،

اَور حَسد سادہ دِلوں کی جان لے لیتا ہے۔

مَیں نے خُود ایک بےوقُوف کو جڑ پکڑتے دیکھاہے،

لیکن اَچانک اُس کا گھر لعنتی ہو گیا۔

اُس کی اَولاد سلامتی سے دُور رہتی ہے،

اُنہیں عدالت میں کسی مُحافظ کے نہ ہونے سے روندا جاتا ہے۔

بھُوکے اُس کی فصل کھا جاتے ہیں،

یہاں تک کہ کانٹے دار باڑوں میں محفوظ فصل بھی لے لیتے ہیں،

اَور لالچی اُس کی دولت نگل جاتے ہیں۔

کیونکہ مُصیبت خاک میں سے نہیں نکلتی،

اَور نہ ہی آفت زمین سے اُگتی ہے۔

جَیسے چنگاریاں اُوپر کی طرح ہی اُٹھتی ہیں۔

وَیسے ہی اِنسان بھی دُکھ اُٹھانے کے لیٔے پیدا ہُواہے۔

”لیکن اگر مَیں تمہاری جگہ ہوتا تو میں خُدا سے اِلتجا کرتا؛

اَور مَیں اَپنا مُعاملہ خُدا کے سامنے رکھتا۔

خُدا اِس قدر حیرت اَنگیز کام کرتے ہیں جو سمجھ سے باہر ہیں،

اَور اِتنے معجزے کرتے ہیں جنہیں گِنا نہیں جا سَکتا۔

وہ رُوئے زمین پر مینہ برساتے ہیں؛

اَور کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں۔

وہ مسکینوں کو اُونچے مقاموں پر بِٹھاتے ہیں،

اَور ماتم کرنے والوں کو سلامتی بخشتے ہیں۔

وہ عیّاروں کے منصُوبے ناکام کر دیتے ہیں،

تاکہ اُن کے ہاتھ ناکامی حاصل ہو۔

وہ داناؤں کو اُن ہی کی چالاکی میں پھنسا دیتے ہیں،

اَور بدکار اِنسانوں کے منصُوبے مٹّی میں مِلا دیتے ہیں۔

دِن کے وقت اُن پر اَندھیرا چھا جاتا ہے؛

اَور دوپہر کے وقت بھی وہ اَیسے ٹٹولتے پھرتے ہیں جَیسے رات کو۔

حاجتمندوں کو وہ اُن کی مُنہ کی تلوار سے بچاتے ہیں؛

اَور اُنہیں زبردست کے قبضے سے مخلصی بخشتے ہیں۔

چنانچہ مُحتاج اُمّید رکھتے ہیں،

اَور نااِنصافی اَپنا مُنہ بند کر لیتی ہے۔

”مُبارک ہے وہ شخص جِس کی تنبیہ خُدا کرتے ہیں؛

چنانچہ قادرمُطلق کی تادیب کو حقیر نہ جانو۔

کیونکہ وُہی زخمی کرتے ہیں لیکن مرہم پٹّی بھی باندھتے ہیں؛

وُہی مجروح کرتے ہیں لیکن اُن کے ہاتھ شفا بھی بخشتے ہیں۔

خُدا تُمہیں چھ آفتوں سے بچائیں گے؛

اَور اگر سات بھی ہُوں تو بھی تُمہیں چھُونے نہ پائیں گی۔

خشک سالی میں وہ تُمہیں موت سے بچائیں گے،

اَور جنگ میں تُمہیں تلوار کی دھار سے۔

تُم زبان کے کوڑے سے محفوظ رکھے جاؤگے،

اَور جَب تباہی آئے گی تو تُمہیں خوف نہ ہوگا۔

تُم بربادی اَور خشک سالی پر ہنسوگے،

اَور زمین کے جنگلی جانوروں سے خوف نہ کھاؤگے۔

میدان کے پتّھروں سے تمہارا عہد ہوگا،

اَور جنگلی جانور تمہارے ساتھ اَمن سے رہیں گے۔

تُم جانوگے کہ تمہارا خیمہ محفوظ ہے؛

تُم اَپنی مِلکیّت کا حِساب لوگے اَور کویٔی شَے غائب نہ پاؤگے۔

تُمہیں مَعلُوم ہوگا کہ تمہاری اَولاد بہت ہوگی،

اَور تمہاری نَسل زمین کی گھاس کی طرح بڑھےگی۔

جَیسے اناج کے پُولے اَپنے وقت پر اِکٹھّے کیٔے جاتے ہیں،

وَیسے ہی تُم بھی عمر رسیدہ ہوکر قبر تک پہُنچوگے۔

”ہم نے اِس بات کی تحقیق کی ہے اَور اُسے صحیح پایا ہے۔

لہٰذا اِسے سُنو اَور اِسے اَپنی زندگی میں عَمل کرو۔“

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.