Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

یَشعیاہ 15

مُوآب کے خِلاف نبُوّت

مُوآب کے خِلاف نبُوّت: ایک ہی رات میں،

مُوآب کا شہر عاؔر تباہ ہو گیا!

ایک ہی رات میں،

مُوآب کا شہر قیرؔ تباہ ہو گیا!

اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں،

ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛

نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔

ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے

اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔

وہ سڑکوں پر ٹاٹ اوڑھے پھرتے ہیں؛

اَور چھتوں اَور چوراہوں پر نوحہ کرتے ہیں،

اَور زار زار روتے ہُوئے سَجدہ کرتے ہیں۔

حِشبونؔ اَور الیعالہؔ رو رہے ہیں،

اُن کی پُکار یاہضؔ تک سُنایٔی دیتی ہے۔

اِس لیٔے مُوآب کے مُسلّح سپاہی بھی زار زار رو رہے ہیں،

اُن کے دِلوں کی دھڑکن بندہو رہی ہے۔

میرا دِل مُوآب کے لیٔے رو پڑا؛

اُس کے لوگ ضُعَرؔ،

اَور عگلت شیلشیاہؔ تک فرار ہو گئے ہیں۔

وہ روتے ہُوئے،

لُوحیتؔ کی راہ چڑھتے ہیں؛

اَور حُورونایمؔ کی راہ پر

اَپنی تباہی پر آہ و نالہ کرتے ہیں۔

نِمریمؔ کی نہریں خشک ہو گئیں

اَور گھاس مُرجھا گئی؛

روئیدگی غائب ہو گئی

اَور ہریالی باقی نہ رہی۔

اِس لیٔے جو دولت اُنہُوں نے حاصل کی اَور جمع کر رکھی ہے

اُسے وہ بید کے نالے کے پار لے جایٔیں گے۔

اُن کا شوروغل مُوآب کی سرحدوں تک گونجتا ہے؛

اَور اُن کی آہ و زاری عگلائمؔ تک،

اَور اُن کی نوحہ خوانی بیرؔ ایلیمؔ تک پہُنچتی ہے۔

دیمونؔ کی ندیاں خُون سے بھری ہیں،

لیکن مَیں دیمونؔ پر اَور زِیادہ مُصیبت لاؤں گا۔

مُوآب سے بھاگنے والوں پر

اَورجو مُلک میں رہیں گے اُن پر شیر بھیجوں گا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.