Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

ہوشِیعؔ 7

اَور جَب کبھی مَیں اِسرائیل کو شفا بخشوں گا،

تَب اِفرائیمؔ کے گُناہ ظاہر ہو جایٔیں گے

اَور سامریہؔ کے جرائم آشکارا ہوں گے۔

وہ دغاباز ہیں،

چور گھر میں گھُس آتے ہیں،

اَور ڈاکُو سڑکوں پر لُوٹ لیتے ہیں۔

لیکن اُنہیں احساس نہیں ہوتا

کہ مُجھے اُن کے تمام بُرے اعمال یاد ہیں۔

اُن کے گُناہوں نے اُنہیں گھیرلیا ہے؛

وہ ہمیشہ میرے سامنے رہتے ہیں۔

وہ اَپنی شرارت سے بادشاہ کا دِل بہلاتے ہیں؛

اَور اَپنی دروغ گوئی سے اُمرا کو خُوش رکھتے ہیں۔

وہ سَب زناکار ہیں،

جو تنور کی مانند جلتے رہتے ہیں

جِس کی آگ پکانے والے کو

آٹا گُوندھنے سے لے کر اُس کے اُبھر آنے تک

تیز کرنے کی ضروُرت نہیں ہوتی۔

ہمارے بادشاہ کے جَشن کے دِن

اُمرا مَے سے مخمور ہو گئے،

اَور اُس نے مسخروں سے ہاتھ مِلائے۔

اُن کے دِل تنور کی مانند ہیں؛

اَور وہ سازش کے ساتھ اُن سے ملتے ہیں۔

اُن کا جذبہ تمام رات اَندر ہی اَندر دہکتا رہتاہے؛

اَور صُبح کو آگ کے شُعلوں کی مانند بھڑک اُٹھتا ہے۔

وہ سَب کے سَب تنور کی مانند گرم رہتے ہیں؛

اَور اَپنے حُکمرانوں کو کھا جاتے ہیں۔

اُن کے تمام بادشاہ مارے جاتے ہیں،

لیکن اُن میں سے کویٔی مُجھے نہیں پُکارتا۔

اِفرائیمؔ مُختلف قوموں سے مِل جُل گیا ہے؛

اِفرائیمؔ ایک چپاتی ہے جو پلٹی نہ گئی ہو۔

پردیسیوں نے اُس کی قُوّت کو توڑ ڈالا،

لیکن اُسے اُس کا احساس نہیں ہے۔

اُس کے بال سفید ہو گئے ہیں،

لیکن اُس کا بھی اُسے علم نہیں ہے۔

اِسرائیل کی ضِد اُس کے خِلاف گواہی دے رہی ہے،

لیکن اُن سَب کے باوُجُود بھی

وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف نہیں لَوٹتا

اَور نہ ہی اُن کا طالب ہوتاہے۔

اِفرائیمؔ ایک فاختہ کی مانند ہے،

جو نادان ہے اَور جسے بآسانی بہکایا جا سَکتا ہے۔

کبھی تو وہ مِصر کو پُکارتے ہیں،

اَور کبھی اشُور کی جانِب رُخ کرتے ہیں۔

جَب وہ جایٔیں گے تَب مَیں اَپنا جال اُن پر پھیلاؤں گا؛

اَور اُنہیں ہَوا کے پرندوں کی طرح نیچے کھینچ لاؤں گا۔

اَور جَب مَیں اُنہیں یکجا ہوتے سُنوں گا،

تَب مَیں اُنہیں پکڑوں گا۔

اُن پر افسوس،

کیونکہ وہ مُجھ سے بھٹک گیٔے ہیں!

وہ برباد ہو جایٔیں،

کیونکہ اُنہُوں نے میرے خِلاف بغاوت کی ہے!

مَیں اُن کا فدیہ دینا چاہتا ہُوں

لیکن وہ میرے خِلاف دروغ گوئی کرتے ہیں۔

وہ اَپنے دِل سے مُجھ سے فریاد نہیں کرتے

لیکن اَپنے بِستروں پر پڑے ہُوئے آہ و زاری کرتے ہیں۔

وہ اناج اَور نئی مَے کی خاطِر اِکٹھّے ہو جاتے ہیں

لیکن مُجھ سے مُنہ موڑ لیتے ہیں۔

مَیں نے اُنہیں تربّیت دی اَور تقویّت بخشی،

لیکن وہ میرے خِلاف بُرے منصُوبے باندھتے ہیں۔

وہ خُداتعالیٰ کی طرف نہیں لَوٹتے؛

وہ ناقص کمان کی مانند ہیں۔

اُن کے اُمرا اَپنے گُستاخ کلام کے سبب سے

تلوار سے مارے جایٔیں گے۔

اِسی لیٔے مُلک مِصر میں

اُن کا مذاق اُڑایا جائے گا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.