Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

ہوشِیعؔ 12

اِفرائیمؔ ہَوا کھا کر پیٹ بھرتاہے؛

وہ دِن بھر بادِ مشرق کا پیچھا کرتا رہتاہے

اَور لگاتار دروغ گوئی اَور تشدّد کو فروغ دیتاہے۔

وہ اشُور کے ساتھ عہد کرتا ہے

اَور مِصر کو زَیتُون کا تیل بھیجتا ہے۔

یَاہوِہ کو یہُودیؔہ کے خِلاف بھی شکایت ہے؛

وہ یعقوب کو اُس کی روِشوں کے مُطابق سزا دیں گے

اَور اُن کے اعمال کے مُطابق صِلہ دیں گے۔

اُس نے رحم میں اَپنے بھایٔی کی اِیڑی پکڑی؛

اَور بڑا ہوکر خُدا کے ساتھ کُشتی لڑی۔

وہ فرشتہ سے بھی لڑا اَور اُس پر غالب آیا؛

وہ رُویا اَور اُن سے مِنّت کی۔

اُس نے خُدا کو بیت ایل میں پایا

اَور وہاں اُن سے بات چیت کی۔

یعنی قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا سے،

جِن کا ممتاز نام یَاہوِہ ہے!

لیکن تُو اَپنے خُدا کی طرف لَوٹ جا؛

مَحَبّت اَور اِنصاف کو قائِم رکھ،

اَور ہمیشہ اَپنے خُدا کا منتظر رہ۔

سوداگر جھُوٹا ترازو اِستعمال کرتا ہے؛

وہ دھوکا دہی سے مَحَبّت کرتا ہے۔

اِفرائیمؔ شیخی مارتا ہے کہ،

مَیں بہت بڑا رئیس ہُوں مَیں دولتمند بَن گیا ہُوں۔

میری اِس قدر دولت کے باعث

وہ مُجھ میں کویٔی بُرائی یا گُناہ نہ پائیں گے۔

مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں،

جو تُمہیں مِصر میں سے نکال لایا؛

مَیں تُمہیں پھر خیموں میں اَیسا بساؤں گا،

جَیسے تمہاری مُقرّرہ عیدوں کے ایّام میں ہُوا کرتا تھا۔

مَیں نے نبیوں سے کلام کیا،

اُنہیں بہت سِی رُویتیں دِکھائیں

اَور اُن کی مَعرفت تمثیلیں بتائیں۔

کیا گِلعادؔ بدکار ہے؟

اُس کے لوگ ناکارہ ہیں!

کیا گِلگالؔ میں بَیل ذبح کئے جاتے ہیں؟

اُن کے مذبحے جُتے ہُوئے کھیت میں

پڑے ہُوئے پتّھروں کے ڈھیر کی مانند ہوں گے۔

یعقوب ارام کے مُلک کو فرار ہو گیا؛

اَور اِسرائیل نے بیوی کی خاطِر خدمت کی،

اَور اُس کی قیمت چُکانے کے لیٔے گلّہ بانی کی۔

یَاہوِہ ایک نبی کے ذریعہ اِسرائیل کو مِصر سے نکال لائے،

ایک نبی ہی کے ذریعہ اُنہُوں نے اُن کی خبرگیری کی۔

لیکن اِفرائیمؔ نے یَاہوِہ کو شدید غُصّہ دِلایا؛

اِس لیٔے اُس کا خُداوؔند اُس کی خُونریزی کا گُناہ اِسی کی گردن پر رکھیں گے

اَور اُسے اَپنی توہین کا صِلہ دیں گے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.