Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

ہوشِیعؔ 11

اِسرائیل سے خُدا کی مَحَبّت

جَب اِسرائیل بچّہ ہی تھا کہ مَیں نے

اُس سے مَحَبّت کی، اَور اَپنے بیٹے کو مِصر سے بُلایا۔

لیکن جِتنا زِیادہ میں اِسرائیل کو بُلاتا گیا،

وہ مُجھ سے اَور دُور جاتے رہے۔

اُنہُوں نے بَعل معبُودوں کے لیٔے قُربانیاں پیش کیں

اَور بُتوں کے سامنے بخُور جَلایا۔

مَیں نے اِفرائیمؔ کو چلنا سِکھایا،

اَور اُنہیں گود میں اُٹھایا؛

لیکن اُنہُوں نے یہ نہ جانا

کہ مَیں نے ہی اُنہیں شفا بخشی۔

مَیں اُنہیں اِنسانی شفقت کی رسّیوں،

اَور مَحَبّت کے رشتہ میں جکڑ کر لے گیا؛

مَیں نے اُن کی گردن پر سے جُوا ہٹایا

اَور جھُک کر اُنہیں کھانا کھِلایا۔

اَب جَب کہ وہ تَوبہ کرنے سے اِنکار کرتے ہیں

تو کیا وہ مِصر نہ لَوٹیں گے

اَور کیا شاہِ اشُور اُن پر حُکومت نہ کرےگا؟

اُن کے شہروں میں تلواریں چلیں گی،

اُن کے پھاٹکوں کے اڑبنگوں کو تباہ کر دیا جائے گا

اَور اُن کے منصُوبوں کو خاک میں مِلا دیا جائے گا۔

میرے لوگ مُجھ سے برگشتہ ہونے پر آمادہ ہیں۔

خواہ وہ خُداتعالیٰ کو پُکاریں،

تو بھی وہ اُن کو ہرگز اِعزاز نہ بخشیں گے۔

اَے اِفرائیمؔ! مَیں تُجھ سے کیسے دست بردار ہو جاؤں؟

اَور اَے اِسرائیل مَیں تُجھے کیسے ترک کروں؟

مَیں تیرے ساتھ اَدمہؔ کی مانند کیسے سلُوک کروں؟

اَور تُجھے ضبوئیمؔ کی مانند کیسے بناؤں؟

میرے دِل میں تغیُّر آ چُکاہے؛

اَور میری تمام شفقت اُمنڈ آئی ہے۔

مَیں اَپنے قہر شدید کو بھڑکنے نہ دُوں گا،

نہ مَیں پلٹ کر اِفرائیمؔ کو تباہ کروں گا۔

کیونکہ مَیں خُدا ہُوں، اِنسان نہیں۔

تمہارے درمیان سکونت کرنے والا قُدُّوس ہُوں۔

مَیں قہر لے کر نہ آؤں گا۔

وہ یَاہوِہ کی پیروی کریں گے؛

وہ شیرببر کی طرح گرجیں گے۔

اَور جَب وہ گرجیں گے،

تَب اُن کے بچّے تھرتھراتے ہُوئے مغرب سے آئیں گے۔

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں۔ وہ مِصر کے پرندوں

اَور اشُور کے کبُوتروں کی مانند،

کانپتے ہُوئے آئیں گے۔

اَور مَیں اُنہیں اُن کے گھروں میں بساؤں گا،

اِسرائیل کا گُناہ

اِفرائیمؔ نے دغا سے،

اَور اِسرائیل کے گھرانے نے مکّاری سے مُجھے گھیر رکھا ہے۔

اَور یہُوداہؔ خُدا کے خِلاف بے قابو ہے،

یہاں تک کہ وفادار قُدُّوس کے خِلاف بے قابُو بنا رہتاہے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.