Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

عزرا 10

لوگوں کا گُناہوں کا اقرار کرنا

جَب عزراؔ رو رو کر خُدا کے گھر کے سامنے گِر کر دعا اَور گُناہوں کا اقرار کر رہاتھا تو اِسرائیلی مَردوں، عورتوں اَور بچّوں کا ایک بڑا ہُجوم اُس کے گِرد جمع ہو گیا۔ وہ بھی زار زار رُوئے۔ تَب بنی عیلامؔ میں سے شِکنیاہؔ بِن یحی ایل نے عزراؔ سے کہا، ”ہم اَپنے اِردگرد کی اَقوام کی غَیر معبُودی عورتوں سے بیاہ کرکے اَپنے خُدا سے بےوفائی کے مُرتکب ہویٔے ہیں۔ لیکن اِس کے باوُجُود اَب بھی اِسرائیل کے لیٔے اُمّید باقی ہے۔ میرے آقا! ہم آپ کے اَور ہمارے خُدا کے اَحکام کا ڈر ماننے والوں کے مشورہ کے مُطابق کیوں نہ خُدا کے سامنے عہد کریں کہ ہم اَیسی تمام عورتوں اَور اُن کے بچّوں کو دُور کر دیں گے اَور یہ کام شَریعت کے مُطابق کیا جائے گا۔ پس اُٹھیں، کیونکہ یہ مُعاملہ آپ کے ہاتھ میں ہے اَور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ پس ہمّت کریں اَور اِسے اَنجام دیں۔“

تَب عزراؔ اُٹھا اَور سربراہ کاہِنوں، لیویوں اَور تمام بنی اِسرائیل سے قَسم لی کہ وہ اِس تجویز پر عَمل کریں گے اَور اُنہُوں نے قَسم کھائی۔ تَب عزراؔ خُدا کے گھر کے سامنے سے ہٹ کر یِہُوحنانؔ بِن اِلیاشبؔ کے کمرے میں گیا اَور جَب تک وہ وہاں رہا نہ اُس نے کھانا کھایا نہ پانی پیا کیونکہ وہ جَلاوطنی سے واپس آنے والوں کی بےوفائی پر ماتم کر رہاتھا۔

پھر تمام یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں مُنادی کی گئی کہ بابیل سے لَوٹنے والے تمام جَلاوطن لوگ یروشلیمؔ میں جمع ہُوں۔ اَورجو کویٔی تین دِن کے اَندر حاضِر نہ ہوگا وہ سرداروں اَور بُزرگوں کے فیصلہ کے مُطابق اَپنی تمام جائداد سے محروم ہو جائے گا اَور خُود اُسے سابقہ اسیروں کی جماعت سے نکال دیا جائے گا۔

تین دِنوں کے اَندر یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے تمام مَرد یروشلیمؔ میں جمع ہُوئے۔ نویں مہینے کے بیسویں دِن تمام لوگ خُدا کے گھر کے سامنے چَوک میں اِس سانِحہ کے باعث اَور بارش کی وجہ سے ٹھٹھرے ہُوئے بیٹھے تھے۔ تَب عزراؔ کاہِنؔ نے کھڑے ہوکر کہا، ”تُم نے بےوفائی کی ہے اَور غَیر معبُودی عورتوں سے بیاہ کرکے اِسرائیل کے جرائم میں اِضافہ کیا ہے۔ اَب یَاہوِہ اَپنے خُدا کے سامنے اقرار کرو اَور اُن کی مرضی پر عَمل کرو اَور اَپنے آپ کو اِردگرد کی قوموں سے اَور اَپنی غَیر معبُودی بیویوں سے الگ کر لو۔“

تَب تمام جماعت نے بُلند آواز سے جَواب دیا: ”جو کچھ آپ نے فرمایاہے بجا ہے! ہم پر لازِم ہے کہ اُس پر عَمل کریں۔ لیکن یہاں پر لوگ بہت ہیں اَور یہ برسات کا موسم ہے اِس لیٔے ہم لوگ باہر کھڑے نہیں رہ سکتے۔ علاوہ اَزیں اِس مسئلہ کو ایک دو دِن میں سُلجھانا ممکن نہیں کیونکہ اِس مُعاملہ میں ہمارا گُناہ بہت سنگین ہے۔ اِس بارے میں ہماری جماعت کے سرداروں کو کاروائی کرنے کی ذمّہ داری سونپی جائے۔ تَب ہمارے شہروں میں سے وہ سَب جنہوں نے غَیر معبُودی عورتوں سے شادیاں کی ہُوئی ہیں مُقرّرہ وقت پر ہر ایک قصبہ کے بُزرگوں اَور قاضیوں کے ہمراہ آئیں جَب تک کہ اِس مُعاملہ کا تصفیہ نہ ہو جائے اَور ہمارے خُدا کا قہر شدید ہم پر سے ٹل نہ جائے۔“ صِرف یُوناتانؔ بِن عساہیلؔ اَور یحزیاہؔ بِن تِقوہؔ نے مِشُلّامؔ اَور شبّتائی لیوی کی تائید و حمایت سے اِس تجویز کی مُخالفت کی۔

لیکن سابقہ اسیروں نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ تجویز کیا گیا تھا۔ عزراؔ کاہِنؔ نے ایک آدمی فی خاندان کے حِساب سے اَیسے آدمیوں کا انِتخاب کیا جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے اَور اُن سَب کا تقرّر نام بنام کیا گیا۔ دسویں مہینے کی پہلی تاریخ کو وہ اِن مُقدّموں کی تفتیش کرنے کے لیٔے بیٹھے۔ اَور پہلے مہینے کی پہلی تاریخ تک اُنہُوں نے اُن سَب کے بارے میں جنہوں نے غَیر معبُودی عورتوں سے شادیاں کی ہُوئی تھیں ضروُری کاروائی مُکمّل کرلی۔

غَیر معبُودی عورتوں سے شادی

کاہِنوں کی اَولاد میں سے مُندرجہ ذیل نے غَیر معبُودی عورتوں سے شادیاں کرلی تھیں:

بنی یہوشُعؔ میں سے یُوصدقؔ کا بیٹا اَور اُس کے بھایٔی معسیاہؔ، الیعزرؔ، یرِیبؔ اَور گِدلیاہؔ۔ (اِن سَب نے اَپنی بیویوں کو دُور کرنے کا عہد کیا اَور اَپنی خطا کے بدلے میں ہر ایک نے اَپنے گلّے میں سے ایک ایک مینڈھا خطا کی قُربانی کے طور پر نذر کیا۔)

بنی اِمّیرؔ میں سے:

حنانیؔ اَور زبدیاہؔ۔

اَور بنی حارِمؔ میں سے:

معسیاہؔ، ایلیّاہ، شمعیاہؔ، یحی ایل اَور عُزّیاہؔ۔

اَور بنی پشحُور میں سے:

الیوعینائی، معسیاہؔ، اِشمعیل، نتنی ایل، یُوزبادؔ اَور ایلعاسہؔ۔

اَور لیویوں میں سے:

یُوزبادؔ، شِمعیؔ، قِلایاہؔ (یعنی قِلیطاؔ)، پِتھائیاہؔ، یہُوداہؔ اَور الیعزرؔ۔

اَور گانے والوں میں سے:

اِلیاشبؔ۔

اَور دربانوں میں سے:

شلُّومؔ، تلمؔ اَور اوری۔

اَور اِسرائیل میں سے:

بنی پرعوش میں سے

رمیاہؔ، یزیّه، ملکیاہؔ، مِیامِینؔ، الیعزرؔ، ملکیاہؔ اَور بِنایاہؔ۔

اَور بنی عیلامؔ میں سے:

متّنیاہؔ، زکریاؔہ، یحی ایل، عبدی، یریموتؔ اَور ایلیّاہ۔

اَور بنی زتُّو میں سے:

الیوعینائی، اِلیاشبؔ، متّنیاہؔ، یریموتؔ، زابادؔ اَور عزیزا۔

اَور بنی ببئیؔ میں سے:

یِہُوحنانؔ، حننیاہؔ، زبّئی اَور عطلئی۔

اَور بنی بانیؔ میں سے:

مِشُلّامؔ، مَلُّوکؔ، عدایاہؔ، یَعشُوبؔ، شیالؔ اَور یریموتؔ۔

اَور بنی پخت مُوآب میں سے:

عدناؔ، کلالؔ، بِنایاہؔ، معسیاہؔ، متّنیاہؔ، بصل ایل، بِنّوئی اَور منشّہ۔

اَور بنی حارِمؔ میں سے:

الیعزرؔ، یشیاہؔ، ملکیاہؔ، شمعیاہؔ اَور شمعُونؔ۔ بِنیامین، مَلُّوکؔ اَور شِماریاہؔ۔

اَور بنی حاشُومؔ میں سے:

متّنیؔ، متّتاہؔ، زابادؔ، الیفلطؔ، یریمیؔ، منشّہ اَور شِمعیؔ۔

اَور بنی بانیؔ میں سے:

معدائیؔ، عمرامؔ اَور عوایلؔ، بِنایاہؔ، بدیاہؔ اَور کلُوہیؔ، اَور ونیاہؔ، مریموتؔ اَور اِلیاشبؔ، اَور متّنیاہؔ، متّنیؔ اَور یعشوؔ۔

اَور بانیؔ بنی بِنّوئی1 میں سے:

شِمعیؔ، شلمیہؔ، ناتنؔ اَور عدایاہؔ، مکندبیؔ، ششائیؔ اَور شارَئی، عزرایلؔ، شلمیہؔ، شِماریاہؔ، شلُّومؔ، امریاہؔ اَور یُوسیفؔ۔

بنی نبوؔ میں سے:

یعی ایل، متّتیاہؔ، زابادؔ، زِبینا، یدّائی، یُوایلؔ اَور بِنایاہؔ۔

اِن سَب نے غَیر معبُودی عورتوں سے شادیاں کی ہُوئی تھیں اَور اُن عورتوں سے اُن کے بچّے بھی تھے۔

Source notes (1)
  1. Footnote بِنّوئی یعنی بانیؔ

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.