Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

حزقی ایل 41

پھر وہ آدمی مُجھے بیت المُقدّس کے بیرونی پاک مُقدّس میں لایا اَور اُس نے دہلیزوں کو ناپا۔ اُن دونوں طرف کے سُتونوں کی چوڑائی چھ چھ ہاتھ1 تھی۔ دروازہ دس ہاتھ چوڑا تھا اَور اُس کے دونوں طرف کی اُبھری ہُوئی دیواریں پانچ پانچ ہاتھ چوڑی تھیں۔ اُس نے بیرونی پاک مُقدّس کی پیمائش بھی کی۔ وہ چالیس ہاتھ لمبا2 اَور بیس ہاتھ چوڑا3 تھا۔

تَب وہ اَندرونی پاک مَقدِس میں گیا اَور دروازہ کے سُتونوں کو ناپا۔ اُن میں سے ہر ایک دو ہاتھ چوڑا4 تھا۔ دروازہ چھ ہاتھ چوڑا5 تھا اَور اُس کے دونوں طرف کی اُبھری ہُوئی دیواریں سات سات ہاتھ چوڑی6 تھیں۔ اَور اُس نے اَندرونی مَقدِس کی لمبائی ناپی جو بیس ہاتھ تھی۔ اَور اُس کی چوڑائی بیرونی مُقدّس کے سِرے تک بیس ہاتھ تھی۔ اُس نے مُجھ سے کہا، ”یہ نہایت ہی پاک ترین مقام ہے۔“

پھر اُس نے بیت المُقدّس کی دیوار ناپی۔ وہ چھ ہاتھ موٹی تھی اَور بیت المُقدّس کے اطراف کے پہلو کا ہر کمرہ چار ہاتھ چوڑا تھا۔ پہلو کے کمرے ایک کے اُوپر ایک، تین منزلہ تھے اَور ہر مَنزل میں تیس کمرے تھے۔ بیت المُقدّس کی دیوار کے چاروں طرف پہلو کے کمروں کو سہارا دینے کے لیٔے چھجّے بنے ہُوئے تھے۔ تاکہ یہ سہارا دینے والے حِصّے بیت المُقدّس کی دیوار میں بنائے جایٔیں۔ بیت المُقدّس کے چاروں طرف پہلو کے کمرے ہر مَنزل پر وسیع تر ہوتے جاتے تھے کیونکہ بیت المُقدّس کی چاروں طرف جو کچھ تعمیر کیا گیا تھا، جَیسے جَیسے اُس کی اُونچائی بڑھی وہ چوڑا ہوتا گیا۔ اِس لیٔے اُوپر کی مَنزل کے کمرے نِچلی مَنزل کی بہ نِسبت زِیادہ وسیع ہوتے گیٔے۔ نِچلی مَنزل سے ایک زینہ درمیانی مَنزل سے ہوتا ہُوا اُوپر کی مَنزل کو جاتا تھا۔

مَیں نے بیت المُقدّس کی چاروں طرف ایک اُونچا چبوترہ دیکھا جِس پر پہلو کے کمروں کی بُنیاد رکھی گئی تھی۔ یہ پیمائش کے سَرکنڈے کی لمبائی کا یعنی چھ بڑے ہاتھوں کے برابر تھا۔ پہلو کے کمروں کی بیرونی دیوار کی موٹائی پانچ ہاتھ تھی۔ بیت المُقدّس کے پہلو کے کمروں اَور کاہِنوں کے کمروں کے درمیان کی کھُلی جگہ جو بیت المُقدّس کے چاروں طرف پھیلی ہُوئی تھی بیس ہاتھ چوڑی تھی۔ پہلو کے کمروں کے دروازے اُس کھُلی جگہ کی طرف سے تھے؛ ایک دروازہ شمال کی جانِب اَور دُوسرا جُنوب کی جانِب تھا۔ اُس کھُلی جگہ سے ملحقہ خالی جگہ چاروں طرف سے پانچ ہاتھ چوڑی تھی۔

جِس عمارت کا رُخ بیت المُقدّس کے صحن کے مغرب کی جانِب تھا وہ ستّر ہاتھ چوڑی7 تھی۔ اُس عمارت کی دیوار چاروں طرف سے پانچ ہاتھ موٹی تھی اَور اُس کی لمبائی نوّے ہاتھ8 تھی۔

پھر اُس نے بیت المُقدّس کی پیمائش کی۔ وہ سَو ہاتھ لمبی تھی۔ اَور بیت المُقدّس کے صحن اَور دیواروں سمیت وہ عمارت بھی سَو ہاتھ لمبی تھی۔ بیت المُقدّس کے مشرقی صحن کی چوڑائی اُس کے سامنے کے حِصّے کے ساتھ سَو ہاتھ تھی۔

پھر اُس نے اُس عمارت کی لمبائی مع اُس کے دونوں طرف کے برامدوں کے ناپی جِس کا رُخ صحن کی طرف ہے اَورجو بیت المُقدّس کے پیچھے ہے۔ یہ سَو ہاتھ نکلی۔

بیرونی پاک مَقدِس، اَندرونی پاک مَقدِس اَور صحن کی طرف رُخ کی ہویٔی دہلیز؛ ساتھ ہی ساتھ، آستانے، جھروکے اَور اُن تینوں کے اطراف کے برامدے۔ الغرض ہر شَے جو آستانے سے پرے تھی خُود آستانے کے ساتھ لکڑی سے ڈھانکی گئی تھی۔ فرش، کھڑکیوں تک کی دیوار اَور کھڑکیاں بھی ڈھکی ہُوئی تھیں۔ اَندرونی پاک مَقدِس داخلی دروازہ کے باہر کے حِصّہ میں اُوپر کی جانِب جہاں خالی جگہ تھی اَور اَندرونی اَور بیرونی پاک مَقدِس کی چاروں طرف کی تمام دیواروں پر برابر برابر فاصلہ پر کروبی اَور کھجور کے درخت اَیسے نقش کئے گیٔے تھے کہ دو کھجور کے درختوں کے درمیان ایک کروبی تھا۔ ہر کروبی کے دو چہرے تھے: اِنسان کا چہرہ ایک طرف کے کھجور کے درخت کی جانِب اَور شیرببر کا چہرہ دُوسری طرف کے کھجور کے درخت کی جانِب تھا۔ ساری بیت المُقدّس کی چاروں طرف یہ نقش کاری کی گئی تھی۔ بیرونی مُقدّس کی دیوار پر بھی فرش سے لے کر دروازہ کی اُوپر کی جگہ تک کروبی اَور کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے۔

بیرونی مُقدّس کے دروازہ کی چوکھٹ مستطیل تھی اَور پاک ترین مقام کے سامنے بھی اَیسی ہی چوکھٹ تھی۔ وہاں لکڑی کا مذبح تھا جِس کی اُونچائی تین ہاتھ اَور لمبائی اَور چوڑائی دو دو ہاتھ تھی۔ اُس کے کونے، اُس کا پیندا اَور اُس کے بازو لکڑی کے تھے۔ اُس آدمی نے مُجھ سے کہا، ”یہ وہ میز ہے جو یَاہوِہ کے سامنے رہتی ہے۔“ بیت المُقدّس کے بیرونی حِصّہ اَور پاک ترین مقام دونوں کے دو دو دروازے تھے۔ اَور ہر دروازے کے دو دو پَلّے تھے یعنی ہر دروازہ کے لیٔے دو دو کواڑوں والے پَلّے تھے۔ بیت المُقدّس کے بیرونی حِصّہ کے دروازہ پر دیواروں کی طرح ہی کروبی اَور کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے اَور دہلیز کے سامنے کی طرف لکڑی کا چھجّہ تھا۔ دہلیز کی اطراف کی دیواروں میں جھروکے تھے جِن کے دونوں طرف کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے۔ بیت المُقدّس کے پہلو کے کمروں کے لیٔے بھی لکڑی کے چھجّے تھے۔

Source notes (8)
  1. Footnote چھ چھ ہاتھ تقریباً 3.2 میٹر
  2. Footnote چالیس ہاتھ لمبا تقریباً 21 میٹر لمبائی
  3. Footnote بیس ہاتھ چوڑا تقریباً 11 میٹر چوڑائی
  4. Footnote دو ہاتھ چوڑا تقریباً میٹر1.1
  5. Footnote چھ ہاتھ چوڑا دروازہ چھ ہاتھ چوڑا
  6. Footnote سات سات ہاتھ چوڑی تقریباً 3.7 میٹر
  7. Footnote ستّر ہاتھ چوڑی تقریباً 37 میٹر
  8. Footnote نوّے ہاتھ تقریباً 48 میٹر

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.