Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
اِستِثنا 22
اگر تُم اَپنے اِسرائیلی بھایٔی کے بَیل یا بھیڑ کو بھٹکتے دیکھو تو اُسے نظرانداز نہ کرنا بَلکہ اُسے اُس کے مالک کے پاس ضروُر پہُنچا دینا۔ اگر تمہارا اِسرائیلی بھایٔی تمہارے نزدیک نہ رہتا ہو یا تُمہیں مَعلُوم نہ ہو کہ وہ کون ہے، تو اُس جانور کو اَپنے ساتھ گھر لے آنا اَور اُسے اُس وقت تک رکھے رہنا جَب تک کہ وہ اُسے تلاش کرتا ہُوا تمہارے پاس نہ آئے۔ تَب تُم اُسے اُس کا جانور واپس لَوٹا دینا۔ اگر تُمہیں اَپنے اِسرائیلی بھایٔی کا گدھا، کُرتہ یا اُس کی کھوئی ہُوئی کویٔی بھی شَے مِلے، تو اَیسا ہی کرنا۔ اُسے نظرانداز نہ کرنا۔
اگر تُمہیں اَپنے اِسرائیلی بھایٔی کا گدھا یا بَیل راستہ میں گرا ہُوا مِلے تو اُسے نظرانداز نہ کرنا۔ بَلکہ تُم اُس کے مالک کی مدد اُنہیں اُٹھانے میں ضروُر کرنا۔
کویٔی بھی عورت مَرد کا لباس نہ پہنے، اَور نہ مَرد عورت کا کیونکہ جو اَیسا کرتا ہے تو وہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کے نزدیک مکرُوہ ہے۔
اگر تُمہیں راہ کے کنارے درخت میں یا زمین پر کسی پرندہ کا گھونسلا ملے، اَور ماں بچّوں یا اَنڈوں پر بیٹھی ہُوئی ہو، تو تُم ماں کو بچّوں کے ساتھ نہ پکڑ لینا۔ تُم اگر چاہو تو بچّوں کو لے لینا لیکن ماں کو ضروُر چھوڑ دینا تاکہ تمہاری خیر ہو اَور تمہاری عمر دراز ہو۔
جَب تُم کویٔی نیا مکان تعمیر کرو، تو اَپنی چھت کے چاروں طرف منڈیر ضروُر لگاؤ تاکہ اگر کویٔی چھت پر سے گِر جائے تو تمہاری وجہ سے تمہارے گھر پر خُون کا اِلزام نہ لگے۔
اَپنے انگوری باغ میں دو قِسم کے بیج نہ بونا؛ اگر تُم اَیسا کروگے تو نہ صِرف ایک بیج کا بَلکہ انگوری باغ کا سارا پھل بھی پاک نہ ٹھہرے گا۔
تُم بَیل اَور گدھے دونوں کو ایک ساتھ جوت کر ہل مت چلانا۔
تُم اُون اَور کتان دونوں دھاگوں کی مِلاوٹ سے بُنا ہُوا کپڑا نہ پہننا۔
اَپنے پہننے والے باہری کپڑے کے چاروں کناروں پر جھالر لگایا کرنا۔
شادی کے آئین کی خِلاف ورزی
اگر کویٔی شخص کسی عورت سے شادی کرتا ہے اَور اُس سے ہم بِستر ہونے کے بعد اُس سے نفرت کرنے لگتا ہے، اَور اُس پر تہمت لگا کر، اُسے یہ کہہ کر بدنام کرتا ہے، ”مَیں نے اِس عورت سے شادی کی لیکن جَب مَیں اُس سے ہم بِستر ہُوا تو مُجھے اُس کے کنواری ہونے کا ثبوت نہیں مِلا۔“ تَب اُس لڑکی کے ماں باپ اُس کے کنوارےپن کا ثبوت لے کر شہر کے بُزرگوں کے پاس پھاٹک پر جایٔیں۔ اَور لڑکی کا باپ بُزرگوں سے کہے، ”مَیں نے اَپنی بیٹی کی شادی اِس شخص سے کی تھی لیکن یہ اُسے اَب نہیں چاہتاہے۔ اَور اَب اُس پر تہمت لگاتا اَور کہتاہے، ’مَیں نے تمہاری بیٹی کو کنواری نہیں پایا۔‘ حالانکہ میری بیٹی کے کنوارےپن کا یہ ثبوت ہے۔“ اَور والدین اُس کپڑے کو شہر کے بُزرگوں کے سامنے پھیلا دیں، تَب شہر کے بُزرگ اُس شخص کو پکڑکر کوڑے لگائیں۔ اَور اُس سے چاندی کی سَو ثاقل1 جُرمانہ کے طور پر وصول کرکے لڑکی کے باپ کو دیں کیونکہ اُس آدمی نے ایک اِسرائیلی کنواری کو بدنام کیا تھا۔ وہ لڑکی اُس کی بیوی بنی رہے گی؛ اَور اُس مَرد کو زندگی بھر اُسے طلاق دینے کا حق نہ ہوگا۔
لیکن اگر اِلزام سچ ہو اَور اُس لڑکی کے کنوارےپن کا ثبوت نہ مِل پایٔے، تو اُسے اُس کے باپ کے گھر کے دروازہ پر لایا جائے اَور وہاں اُس کے شہر کے لوگ اُسے سنگسار کریں تاکہ وہ مَر جائے۔ کیونکہ وہ ابھی اَپنے باپ کے گھر ہی میں تھی کہ اُس نے فاحِشہ پن کرکے اِسرائیل میں نہایت شرمناک کام کیا۔ اِس طرح سے تُم اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری ضروُر ختم کردینا۔
اگر کویٔی آدمی کسی دُوسرے آدمی کی بیوی کے ساتھ زنا کرتے ہویٔے پکڑا جائے، تو وہ زناکار آدمی، اَور وہ عورت دونوں مار ڈالے جایٔیں۔ اِس طرح تُم اَیسی بدکاری اِسرائیل میں سے ختم کردینا۔
اگر کسی کنواری لڑکی کی منگنی طے ہو چُکی ہو اَور کویٔی دُوسرا آدمی اُس کی مرضی سے شہر کے اَندر ہی اُس سے صحبت کرتا ہے، تو تُم اُن دونوں کو اُس شہر کے پھاٹک پر لے آنا اَور اُنہیں سنگسار کرکے مار ڈالنا۔ لڑکی کو اِس لیٔے کہ وہ شہر میں ہوتے ہویٔے بھی مدد کے لیٔے نہیں چِلّائی اَور آدمی کو اِس لیٔے کہ اُس نے دُوسرے شخص کی بیوی کو بےحُرمت کیا۔ اِس طرح سے تُم اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری دُور کردینا۔
لیکن اگر کویٔی آدمی کسی لڑکی کو جِس کی منگنی طے ہو چُکی ہو، کسی میدان میں پا کر اُس کے ساتھ زبردستی صحبت کرتا ہے تو صِرف وہ آدمی جِس نے یہ کیا ہو مار ڈالا جائے۔ اَور اُس لڑکی کو کویٔی سزا مت دینا؛ اُس نے اَیسا کویٔی گُناہ نہیں کیا کہ وہ سزائے موت کی مُستحق ٹھہرے۔ یہ مُعاملہ کچھ اَیسا ہے جَیسے کویٔی اَپنے ہمسایہ پر حملہ کرکے اُسے مار ڈالے، کیونکہ اُس آدمی نے لڑکی کو کھُلے میدان میں پایا اَور حالانکہ وہ منگنی کی ہویٔی لڑکی چِلّائی تھی لیکن وہاں کویٔی نہ تھا جو اُسے بچاتا۔
اگر کسی آدمی کو کویٔی کنواری لڑکی مِل جاتی ہے جِس کی منگنی نہیں ہُوئی ہے اَور وہ اُس کے ساتھ زبردستی صحبت کرتا ہے اَور وہ دونوں پکڑے جاتے ہیں، تو وہ آدمی لڑکی کے باپ کو پچاس ثاقل2 چاندی اَدا کرے۔ اَور لڑکی سے ضروُر شادی کر لے کیونکہ اُس نے اُس کی بےحُرمتی کی ہے۔ اَور اُس مَرد کو عمر بھر اُسے طلاق دینے کا حق نہ ہوگا۔
کویٔی شخص اَپنے باپ کی بیوی سے شادی نہ کرے؛ یعنی اَپنے باپ کے ہم بِستر کی بےحُرمتی نہ کرے۔
Source notes (2)
- Footnote سَو ثاقل تقریباً تین ایک کِلو دو سَو گرام
- Footnote پچاس ثاقل تقریباً چھ سَو گرام
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.