Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

1 تھِسّلُنیِکیوں 1

پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ1 اَور تِیمُتھِیُس کی طرف سے،

تھِسلُنِیکے شہر کی جماعت کے نام لِکھّا ہُوا خط2 جو خُدا باپ اَور خُداوؔند یِسوعؔ المسیح میں ہے:

تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔

تھِسلُنِیکے کی جماعت کے ایمان کے لیٔے شُکر گُزاری

تُم سَب کے لیٔے ہم ہمیشہ خُدا کا شُکر کرتے اَور تُمہیں اَپنی دعاؤں میں بھی یاد رکھتے ہیں۔ اَور ہم اَپنے خُدا اَور آسمانی باپ کی حُضُوری میں تمہارے ایمان کے کام اَور محنت کو جو مَحَبّت کا نتیجہ ہے اَور تمہارے اُس صبر کو یاد رکھتے ہیں، جو ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح میں اُمّید کی بابت ہے۔

اَے خُدا کے عزیز بھائیوں اَور بہنوں! ہمیں مَعلُوم ہے کہ خُدا نے تُمہیں مُنتخب کر لیا ہے، کیونکہ تمہارے پاس ہماری خُوشخبری محض لَفظی طور پر ہی نہیں بَلکہ قُدرت، پاک رُوح اَور پُورے یقین کے ساتھ تُم تک پہُنچی؛ چنانچہ تُم جانتے ہو کہ ہم تمہاری خاطِر تمہارے درمیان کس طرح زندگی گُزارتے تھے۔ اَور تُم ہمارے اَور خُداوؔند کے نقش قدم پر چلنے والے بَن گیٔے، کیونکہ تُم نے سخت مُصیبت کے درمیان بھی کلام کو پاک رُوح سے مِلنے والی خُوشی کے ساتھ قبُول کیا۔ اِس کا نتیجہ یہ ہُوا کہ تُم مَکِدُنیہؔ اَور صُوبہ اَخیہؔ کے علاقوں کے سارے مُومِنین کے لیٔے نمونہ بَن گیٔے۔ خُداوؔند کا پیغام تمہارے ذریعہ نہ صِرف مَکِدُنیہؔ اَور صُوبہ اَخیہؔ میں پھیلا بَلکہ خُدا پر تمہارا ایمان چاروں طرف اَیسا مشہُور ہو گیا کہ اَب ہمیں اُس کا ذِکر کرنے کی ضروُرت نہیں ہے۔ کیونکہ یہ ساری باتیں خُود ہی بَیان کرتی ہیں کہ جَب ہم تمہارے یہاں تشریف لایٔے تو تُم نے کِس طرح ہمارا اِستِقبال کیا۔ اَور کِس طرح بُتوں کی پرستش چھوڑکر سچّے اَور زندہ خُدا کی عبادت کرنے کے لیٔے رُجُوع ہویٔے۔ اَور خُدا کے بیٹے یِسوعؔ کے آسمان سے لَوٹنے کے مُنتظر رہو، جنہیں اُس نے مُردوں میں سے زندہ کیا اَورجو ہمیں آنے والے الٰہی غضب سے بَچاتے ہیں۔

Source notes (2)
  1. Footnote سِیلاسؔ یہاں اَور دُوسری جگہوں پر کہا گیا ہے لیکن 2 کُرن 1‏:19‏ میں پَولُسؔ نے اَپنے ایک ساتھی کو سِلوانُسؔ کہا ہے، لیکن اِس میں کویٔی شک نہیں کہ یہ وُہی شخص ہے جسے اعمال کی کِتاب میں سِیلاسؔ کہا گیا ہے۔‏
  2. Footnote پَولُسؔ ہی ہے جِس نے یہ خط لِکھّا تھا۔ اَور سِلوانُسؔ اَور تِیمُتھِیُس صِرف آداب و تسلیمات میں پَولُسؔ کے ساتھ شامل ہُوئے تھے۔‏

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.