Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

پیدائش 10

قوموں کا شجرہ نَسب

نوحؔا کے بیٹوں، شِمؔ، حامؔ اَور یافیتؔ جِن کے یہاں سیلاب کے بعد بیٹے پیدا ہویٔے، شجرہ نَسب یہ ہے:

بنی یافیتؔ

بنی یافیتؔ یہ ہیں:

گومرؔ، ماگوگؔ، مِدائی، یاوانؔ، تُوبل، میشکؔ اَور تیِراسؔ تھے۔

بنی گومرؔ یہ ہیں:

اشکِنازؔ، ریفتؔ اَور توغرمہؔ۔

بنی یاوانؔ یہ ہیں:

اِلیشہؔ، ترشیشؔ، کِتّیمؔ اَور دودانیمؔ۔1 (بحری جزیروں کے باشِندے اِن ہی کی نَسل سے ہیں، وہ اَپنی اَپنی قوموں کے درمیان مُختلف برادریوں میں تقسیم ہو گئے، اَور مُختلف مُلکوں میں پھیل گیٔے اَور ہر ایک اَپنی زبان بولتا تھا۔)

بنی حامؔ

بنی حامؔ یہ ہیں:

کُوشؔ، مِصر، فُوطؔ اَور کنعانؔ۔

بنی کُوشؔ یہ ہیں:

سیبا، حَویلہؔ، سبتہؔ، رعماہؔ اَور سبتیکا۔

بنی رعماہؔ یہ ہیں:

شیبا اَور دِدانؔ۔

کُوشؔ نِمرودؔ کا باپ تھا، جو رُوئے زمین پر پہلا زبردست سُورما کے طور پر مشہُور ہُوا۔ وہ خُدا کے سامنے ایک زبردست شِکاری تھا، اِسی لیٔے یہ مثل مشہُور ہو گئی، ”یَاہوِہ کے سامنے نِمرودؔ سا شِکاری سُورما!“ اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلک شِنعاؔر سے ہُوئی جِن میں بابیل، اِریؔخ، اکّادؔ اَور کَلنہؔ واقع تھے۔ اُس مُلک سے نکل کر وہ اشُور چلا گیا جہاں اُس نے کیٔی شہر بسائے مثلاً نینوہؔ، رحوبوتھؔ عیرؔ، کلحؔ اَور رسنؔ جو نینوہؔ اَور کلحؔ کے درمیان بہت بڑا شہر ہے۔

بنی مِصر

لُودیؔم، عنامیمؔ، لہابیمؔ، نفتوحیؔم، فتروسیم، کسلوحیم (جِن سے فلسطینی نکلے) اَور کفتُوری پیدا ہویٔے۔

بنی کنعانؔ

اُس کا پہلوٹھا صیدونؔ پیدا ہُوا اَور حِتّی، اَور یبُوسی، امُوری، گِرگاشی، اَور حِوّیؔ، عَرکی، سیِنی اَور اَروادیؔ، ضِماریؔ اَور حماتیؔ پیدا ہویٔے۔

(بعد میں کنعانی برادری بھی پھیل گئی اَور کنعانیوں کی حُدوُد صیدونؔ سے گِراؔر کی طرف غزّہؔ تک اَور پھر سدُومؔ، عمورہؔ، اَدمہؔ اَور ضبوئیمؔ کی طرف لشعؔ تک پہُنچ گئیں۔)

بنی حامؔ یہی ہیں جو اَپنی برادریوں اَور زبانوں کے مُطابق اَپنے اَپنے مُلکوں اَور قوموں میں آباد ہیں۔

بنی شِمؔ

پھر شِمؔ کے ہاں جِس کا بڑا بھایٔی یافیتؔ تھا اَولاد ہُوئی۔ شِمؔ تمام بنی عِبرؔ کا باپ تھا۔

بنی شِمؔ یہ ہیں:

عیلامؔ، اشُور، اَرفاکسَدؔ، لُودؔ اَور ارام۔

بنی ارام یہ ہیں:

عُوضؔ، حُولؔ، گیتھرؔ اَور ماش۔2

اَرفاکسَدؔ شِلحؔ کا باپ تھا

اَور شِلحؔ عِبرؔ کا باپ تھا۔

عِبرؔ کے ہاں دو بیٹے پیدا ہویٔے:

ایک کا نام پِلِگ یعنی تقسیم تھا کیونکہ اُس کے ایّام میں زمین تقسیم ہُوئی اَور اُس کے بھایٔی کا نام یُقطانؔ تھا۔

بنی یُقطانؔ سے

اَلمُودادؔ، شِلفؔ، حَصارمِبیتؔھ، یِراحؔ، ہَدورامؔ، اُوزالؔ، دِقلہؔ، عُبالؔ، اَبی ماایلؔ، شیبا، اوفیرؔ، حَویلہؔ اَور یُوبابؔ پیدا ہویٔے۔ یہ سَب یُقطانؔ کے بیٹے تھے۔

اَور جِس علاقہ میں وہ بستے تھے وہ میشاؔ سے لے کر مشرق میں پہاڑی علاقہ سِفارؔ تک پھیلا ہُوا تھا۔

بنی شِمؔ یہی ہیں جو اَپنی برادریوں اَور زبانوں کے مُطابق اَپنے اَپنے مُلکوں اَور قوموں میں آباد ہیں۔

نوحؔا کے بیٹوں کے خاندان اَپنی برادریوں اَور نَسلوں کے مُطابق یہی ہیں اَور سیلاب کے بعد یہی لوگ مُختلف قوموں میں تقسیم ہوکر زمین پر پھیل گیٔے۔

Source notes (2)
  1. Footnote دودانیمؔ کچھ نُسخوں میں رودانی لِکھا ہے۔
  2. Footnote ماش کچھ نُسخوں میں میشکؔ بھی لِکھا ہے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.