Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
2 یُوحنّا 1
بُزرگ1 حضرت یُوحنّا کی جانِب سے،
اُس برگُزیدہ خاتُون2 اَور اُس کے فرزندوں کے نام خط جِن سے میں سچّی مَحَبّت رکھتا ہوں اَور نہ صِرف میں بَلکہ وہ سَب مُومِنین کو بھی جو حق سے واقف ہیں۔ اَور یہ مَحَبّت اُس سچّائی کے سبب سے ہے جو ہمارے اَندر رہتاہے اَور ہمیشہ تک ہمارے ساتھ رہے گا۔
خُدا باپ اَور خُدا کے بیٹے یِسوعؔ المسیح کی طرف سے فضل، رحم اَور اِطمینان، سچّائی اَور مَحَبّت میں ہمارے ساتھ قائِم رہے گی۔
مُجھے بڑی خُوشی ہُوئی، جَب مُجھے پتا چلا کہ تیرے کچھ فرزند اُس حُکم کے مُطابق سچّائی پر عَمل کر رہے ہیں جو ہمیں باپ کی طرف سے مِلا ہے۔ اَور اَب اَے عزیزہ خاتُون! مَیں تُجھے کویٔی نیا حُکم نہیں بَلکہ صِرف وُہی جو شروع سے ہی ہمارے پاس ہے، لِکھ رہا ہُوں اَور تُم سے مِنّت کرتا ہُوں کہ ہم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھیں۔ اَور مَحَبّت اِس میں ہے کہ ہم خُدا کے حُکموں پر فرمانبرداری سے چلیں۔ یہ وُہی حُکم ہے جو تُم نے شروع سے سُنا ہے کہ تُم مَحَبّت سے زندگی بسر کرو۔
کیونکہ بہت سے اَیسے گُمراہ کرنے والے دُنیا میں نکل چُکے ہیں جو یہ نہیں مانتے ہیں کہ یِسوعؔ المسیح مُجسّم ہوکر آئے ہیں، اَیسا ہر شخص گُمراہ کرنے والا اَور مُخالف المسیح یعنی دَجّال ہے۔ خبردار رہو کہ جو محنت ہم نے کی ہے وہ تمہارے سبب سے ضائع نہ ہو جائے بَلکہ تُمہیں اُس کا مُکمّل اجر ملے۔ جو کویٔی بھٹک کر آگے بڑھ جاتا ہے اَور المسیح کی تعلیم پر قائِم نہیں رہتاہے، اُس میں خُدا نہیں ہے۔ اَورجو اُس کی تعلیم پر قائِم رہتاہے تو اُس کے پاس باپ اَور بیٹا دونوں ہیں۔ اگر کویٔی تمہارے پاس آئے مگر یہ تعلیم نہ دے تو اُسے گھر میں داخل مت ہونے دینا اَور نہ ہی اُسے سلام کرنا۔ کیونکہ جو کویٔی اَیسے شخص کا خیرمقدم کرتا ہے وہ اُن کے بُرے کاموں میں شریک ہوتاہے۔
مُجھے بہت سِی باتیں تُم کو لِکھنا ہیں، مگر میں اُنہیں کاغذ3 پر روشنائی سے لِکھنا نہیں چاہتا؛ بَلکہ اُمّید رکھتا ہُوں کہ تمہارے پاس آکر رُوبرو مُلاقات اَور گُفتگو کروں تاکہ ہماری خُوشی مُکمّل ہو جائے۔
تیری برگُزیدہ بہن کے فرزند یعنی جماعت کے مُومِنین تُجھے سلام کہتے ہیں۔
Source notes (3)
- Footnote بُزرگ پہلی صَدی میں بُزرگ کا لقب صِرف اُنہیں حاصل تھا جو خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے چشم دید گواہ تھے۔
- Footnote برگُزیدہ خاتُون یعنی جماعت جسے یہ خط لِکھّا گیا تھا۔
- Footnote کاغذ اصل میں پیپرس کی چادر کا حوالہ دیتاہے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.