Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
2 تواریخ 27
یُوتامؔ شاہِ یہُودیؔہ
یُوتامؔ پچّیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے سولہ سال یروشلیمؔ میں حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام یرُوشاؔ تھا جو صدُوقؔ کی بیٹی تھی۔ اَور اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا، ٹھیک وَیسے ہی جَیسے اُس کے باپ نے کیا تھا۔ لیکن اَپنے باپ عُزّیاہؔ کی طرح اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کبھی جانے کی گستاخی نہ کی مگر لوگوں نے اَپنے بُرے دستور جاری رکھے۔ یُوتامؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے بالائی پھاٹک کو دوبارہ تعمیر کیا اَور عوفیلؔ کی دیوار پر بہت کچھ تعمیر کیا۔ اَور اُس نے یہُودیؔہ کی پہاڑیوں میں شہر تعمیر کئے اَور جنگلی علاقوں میں قلعے اَور بُرج بنوائے۔
یُوتامؔ نے عمُّونیوں کے بادشاہ کے خِلاف جنگ چھیڑی اَور اُنہیں مطیع کیا۔ چنانچہ اُسی سال عمُّونیوں نے اُسے اُسی سال ایک سَو تالنت1 چاندی، دس ہزار کور2 گیہُوں اَور دس ہزار کور جَو نذرانہ میں دئیے۔ بنی عمُّون نے اُتنا ہی دُوسرے اَور تیسرے سال بھی اُسے نذرانے میں دیا۔
اَور یُوتامؔ طاقتور ہوتا گیا کیونکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور میں راہِ راست پر گامزن رہا۔
اَور یُوتامؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر کارنامے جِن میں اُس کی سَب لڑائیاں شامل ہیں، مُلکِ اِسرائیل اَور مُلکِ یہُودیؔہ کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج ہیں۔ وہ پچّیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں سولہ سال حُکمرانی کی۔ یُوتامؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور داویؔد کے شہر میں دفن کیا گیا اَور اُس کا بیٹا آحازؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا۔
Source notes (2)
- Footnote ایک سَو تالنت ساڑھے تین ہزار چار سو کِلو
- Footnote دس ہزار کور سولہ سَو میٹرک سَو ٹن
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ “Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.
Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.