Skip to content
BibleKenya

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ

1 تواریخ 3

بنی داویؔد

یہ داویؔد کے وہ بیٹے ہیں جو حِبرونؔ میں اُس سے پیدا ہُوئے:

پہلوٹھا امنُونؔ جو یزرعیلی احِینوعمؔ کے بطن سے تھا۔

دُوسرا دانی ایل کرمِلی ابیگیلؔ کے بطن سے تھا۔

تیسرا اَبشالومؔ جو گیشُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہؔ کا بیٹا تھا۔

چوتھا ادُونیّاہؔ جو حگِیّت کے بطن سے تھا۔

پانچواں شفطیاہؔ جو ابیطالؔ کے بطن سے تھا۔

اَور چھٹا اِترِعامؔ جو اُس کی بیوی عِگلاہؔ سے تھا۔

یہ چھ داویؔد سے حِبرونؔ میں پیدا ہُوئے جہاں اُس نے سات سال اَور چھ مہینے تک سلطنت کی۔

داویؔد نے یروشلیمؔ میں تینتیس سال تک بادشاہی کی۔

وہاں یروشلیمؔ میں اُس کے جو بچّے پیدا ہُوئے یہ ہیں:

شِمعاؔ،1 شوبابؔ، ناتنؔ اَور شُلومونؔ۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بَت شُوعؔ2 کے بطن سے تھے۔

اَور یہ نَو یعنی اِبحارؔ، اِلیشمعؔ،3 الیفلطؔ، نوگاہؔ، نِفیگ، یافیعؔ، اَور اِلیشمعؔ، الیدعؔ اَور الیفلطؔ کُل نَو فرزند۔

اَور داشتاؤں کے بیٹے جو اُن کے علاوہ تھے۔ یہ سَب داویؔد کے بیٹے تھے، اَور تامارؔ اُن کی بہن تھی۔

شاہانِ یہُوداہؔ

رحُبعامؔ بِن شُلومونؔ،

ابیّاہؔ بِن رحُبعامؔ،

آساؔ بِن ابیّاہؔ،

یہوشافاطؔ بِن آساؔ،

یُورامؔ4 بِن یہوشافاطؔ،

احزیاہؔ بِن یُورامؔ،

یُوآشؔ بِن احزیاہؔ،

اماضیاہؔ بِن یُوآشؔ،

عزریاہؔ بِن اماضیاہؔ

یُوتامؔ بِن عزریاہؔ،

آحازؔ بِن یُوتامؔ،

حِزقیاہؔ بِن آحازؔ،

منشّہ بِن حِزقیاہؔ،

امُونؔ بِن منشّہ،

یُوشیاہؔ بِن امُونؔ،

یُوشیاہؔ کے بیٹے:

پہلوٹھا یوحانانؔ،

دُوسرا یہُویقیمؔ،

تیسرا صِدقیاہؔ،

اَور چوتھا شلُّومؔ۔

یہُویقیمؔ کے جانشین:

یہُویاکینؔ یا یکونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ،

اَور صِدقیاہؔ بِن یہُویاکینؔ۔

جَلاوطنی کے بعد شاہی خاندان کا سلسلہ

یکونیاہؔ جو اسیر تھا اُس کے بیٹے یہ ہیں:

شیالتی ایل بِن یہُویاکینؔ مالخیرمؔ، پِدائیاہؔ، شِیناضرّؔ، یقامِیاہؔ، ہوشمعؔ اَور نِدابیاہؔ

پِدائیاہؔ کے بیٹے:

زرُبّابِیل اَور شِمعیؔ۔

زرُبّابِیل کے بیٹے: مِشُلّامؔ اَور حننیاہؔ، اَور شلُومیتؔ اُن کی بہن تھی۔ اَور پانچ اَور بھی بیٹے تھے: حشُوبہؔ، عوحیلؔ، بیرکیاہ، حسدیاہؔ، اَور یُوشب حسدؔ۔

بنی حننیاہؔ:

پیلاطیاہؔ اَور یِشعیہ، اَور رِفایاہؔ کے بیٹے ارنانؔ، عبدیاہؔ اَور شِکنیاہؔ کے بیٹے۔

بنی شِکنیاہؔ:

شمعیاہؔ بِن شِکنیاہؔ کے بیٹے یہ ہیں: حطُّوشؔ، اِگالؔ، برِیاہؔ، نعریاہؔ اَور شافاطؔ، کل چھ بھایٔی تھے۔

نعریاہؔ کے بیٹے:

الیوعینائی، حِزقیاہؔ اَور عزریقامؔ کل تین تھے۔

اَور الیوعینائی کے بیٹے:

ہُوداویاہؔ، اِلیاشبؔ، پِلائییاہؔ، عقُّوبؔ، یوحانانؔ۔ دِلائیاہؔ اَور عنانیؔ۔ کل سات بھایٔی تھے۔

Source notes (4)
  1. Footnote شِمعاؔ کچھ نُسخوں میں شَمّوعؔ ہے
  2. Footnote بَت شُوعؔ دُوسرا نام بتشیبؔا بھی ہے
  3. Footnote اِلیشمعؔ کچھ نُسخوں میں الِیشُوعؔ بھی لِکھا ہے۔
  4. Footnote یُورامؔ یہُورامؔ بھی کہا جاتا ہے

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ. Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Licensed under CC BY-SA 4.0. ‫‏ ”Biblica“ اَور ریاست ہائے متحدہ کے حُقُوق کی سند اَور رجسٹرڈ تجارتی کےذریعہ Biblica Inc نشان دَفتر میں درج ہیں۔وہ اجازت کے ساتھ اسیعمال کیا جاتاہے۔ ‎“Biblica” is a trademark registered in the United States Patent and Trademark Office by Biblica, Inc. Source: eBible.org. Typeset from the source files; no intended changes to scripture wording. BibleKenya is not endorsed by the rights holder.

Full source notice & licence · CC BY-SA 4.0 · SourceEdition imported 2026-10-25.

BibleKenya

Reader settings

Theme
Font
Alignment
Reading width

Saved in this browser and used offline too. Press ? for keyboard shortcuts.